اسلام آباد+راولپنڈی (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین شراکت داری مشترکہ سٹرٹجیک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاک چین سٹرٹیجک تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہیں۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 98ویں سالگرہ گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں منائی گئی۔ تقریب میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے اہم کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور سٹرٹیجک اہمیت پر زور بھی دیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے درمیان غیر معمولی طور پر لچکدار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے۔ آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے سچے بھائی ہیں۔ ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ چینی سفیر نے پی ایل اے کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کا اعتراف کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنی سٹرٹیجک شراکت داری کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا پاک۔ چین دوستی ناقابل تسخیر ہے جو وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک۔ چین تعلقات مضبوط ہیں۔ اس موقع پر دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ، چینی سفارتخانے کے افسران اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے بدلتی سٹرٹیجک صورتحال کے باوجود پاک-چین دوستی کو ناقابل تسخیر قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے کے درمیان بھائیوں جیسا رشتہ ہے۔ فیلڈ مارشل نے پاک فوج اور پی ایل اے کی شراکت کو مشترکہ سٹرٹیجک مفادات کا محافظ قرار دیا۔ تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی سٹرٹیجک شراکت داری کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: غیر متزلزل حمایت اور فیلڈ مارشل نے چینی سفیر نے دونوں ممالک شراکت داری کے درمیان ا رمی چیف نے کہا کہ پی ایل اے پاک چین پاک فوج کہ پاک نے پاک چین کی

پڑھیں:

لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کا باب دوستی سے انخلاء جاری

ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
  • چین کا بڑا اعلان: پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے