صدرمملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،صوبے میں امن وامان کے حوالے سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت اصف علی زرداری کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدرمملکت نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بہتر بنانے
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔