پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا، ملیحہ لودھی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جب تک تجارتی ڈیل کی تفصیلات سامنے نہیں آ جاتیں تجزیہ کرنا قبل از وقت ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند بات ہے، لگتا ہے کہ صدر ٹرمپ بھارت کے ساتھ غیر مشروط وفاداری چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملیحہ لودھی پاکستان نے امریکا کے کے ساتھ
پڑھیں:
ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟
معروف میزبان، اداکار اور ریڈیو اناؤنسر ساحر لودھی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
ساحر لودھی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعدازاں وہ ایک کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر مشہور ہوئے، انہوں نے ایک فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔
ساحر لودھی کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے والد بھی ہیں، تاہم ان کی اہلیہ اور بیٹی کبھی کسی شو یا عوامی تقریب میں نظر نہیں آئیں، حتیٰ کہ جب ساحر خود مارننگ شو ہوسٹ کرتے تھے، تب بھی ان کی اہلیہ ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی اپنی پسند اور ناپسند ہے، وہ ایک الگ شخصیت رکھتی ہیں اور عوام کے سامنے آنا پسند نہیں کرتیں۔
ساحر نے مزید بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ان کی اہلیہ چند تقریبات میں شریک ہوئیں، لیکن بعد میں انہوں نے خود کو میڈیا سے دور رکھنا ہی بہتر سمجھا۔