گورنر خیبر پختونخوا سےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا ۔
(جاری ہے)
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ترقی اور سکیورٹی کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے لئے اقدامات جاری ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ترقی کے بغیر محرومی کا احساس ختم کرنا مشکل ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کی محرومی کو دور کرنے کے لئے فوری اور مؤثر ترقیاتی کام ضروری ہیں ۔ـ.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خیبر پختونخوا
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔