وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہو گا ،ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کاوزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا جس میں عدالت نے وزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے بعد عدالت نے یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اسلام آباد کی سینئر سول جج کورٹ نمبر 2 میں پیش ہوں۔فیصلے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، کیس پر اسلام آباد کے سینئر سول جج سماعت کریں گے، عدالت نے عدم پیشی پر پہلے مقامی پولیس کو گرفتاری کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت آیا تھا۔