صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی  بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ  سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کردیا

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط لکھیں گے بلکہ خود بھی وہاں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ’آج جب میں الیکشن میں مصروف تھا تو مجھے اطلاع ملی کہ بھارتی حکومت نے میرے ایک بیان کو توڑ مروڑ کر ایف اے ٹی ایف میں پیش کیا ہے، جو سراسر گمراہ کن ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، بھارت ہمیشہ سے پاکستان اور خطے میں دہشتگردی کو ہوا دیتا آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، وہ بھارتی مظالم اور مداخلت سے بخوبی واقف ہیں۔

’میں ایف اے ٹی ایف کو ذاتی طور پر جا کر بتاؤں گا کہ بھارت کشمیر، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔‘

انہوں نے افغانستان میں بھارت کی موجودگی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ بھارت نے وہاں درجنوں سفارت خانے کھولے، جن کا مقصد تجارت یا سفارت کاری نہیں بلکہ پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینا تھا۔

بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ نے ایف اے ٹی ایف سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اس کے دہشتگردانہ اقدامات پر گرے لسٹ میں شامل کیا جائے۔

’جس طرح بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، میں عالمی سطح پر اسے بے نقاب کروں گا۔‘

پاکستان کی قومی یکجہتی کا اظہار

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت، عوام، دفاعی ادارے اور افواج دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔

’ہم نے حالیہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس سے واضح ہو گیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔‘

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو سخت الفاظ میں پیغام دیا ’مودی! ہم تمہاری طرح رات کی تاریکی میں حملے نہیں کرتے، ہم حق اور سچ کی طاقت سے آتے ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔‘

آخر میں وزیر اعلیٰ نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

’آج مجھے عمران خان کی وہ بات یاد آ رہی ہے جو انہوں نے نریندر مودی کے بارے میں کہی تھی  کہ تم ایک Small man in a big office ہو۔‘

بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کردیا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف اے ٹی ایف وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ایف اے ٹی ایف میں دہشتگردی پاکستان کی کہ پاکستان وزیر اعلی انہوں نے علی امین کہ بھارت کہا کہ

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن