پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط لکھیں گے بلکہ خود بھی وہاں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ’آج جب میں الیکشن میں مصروف تھا تو مجھے اطلاع ملی کہ بھارتی حکومت نے میرے ایک بیان کو توڑ مروڑ کر ایف اے ٹی ایف میں پیش کیا ہے، جو سراسر گمراہ کن ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، بھارت ہمیشہ سے پاکستان اور خطے میں دہشتگردی کو ہوا دیتا آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، وہ بھارتی مظالم اور مداخلت سے بخوبی واقف ہیں۔

’میں ایف اے ٹی ایف کو ذاتی طور پر جا کر بتاؤں گا کہ بھارت کشمیر، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔‘

انہوں نے افغانستان میں بھارت کی موجودگی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ بھارت نے وہاں درجنوں سفارت خانے کھولے، جن کا مقصد تجارت یا سفارت کاری نہیں بلکہ پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینا تھا۔

بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ نے ایف اے ٹی ایف سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اس کے دہشتگردانہ اقدامات پر گرے لسٹ میں شامل کیا جائے۔

’جس طرح بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، میں عالمی سطح پر اسے بے نقاب کروں گا۔‘

پاکستان کی قومی یکجہتی کا اظہار
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت، عوام، دفاعی ادارے اور افواج دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔

’ہم نے حالیہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس سے واضح ہو گیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔‘

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو سخت الفاظ میں پیغام دیا ’مودی! ہم تمہاری طرح رات کی تاریکی میں حملے نہیں کرتے، ہم حق اور سچ کی طاقت سے آتے ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔‘

آخر میں وزیر اعلیٰ نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

’آج مجھے عمران خان کی وہ بات یاد آ رہی ہے جو انہوں نے نریندر مودی کے بارے میں کہی تھی کہ تم ایک Small man in a big office ہو۔‘

بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کردیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان کو پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں جمع کرا یا تھا۔

فیٹف حکام کے مطابق نئی دہلی نے یہ بیان باضابطہ طور پر اس مؤقف کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد عناصر کی حمایت کرتا ہے۔

بھارتی حکام کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں، لیکن ہمارے اپنے ادارے انہیں یہ کہہ کر چھوڑ دیتے ہیں کہ یہ ہمارے لوگ ہیں۔

یہ بیان نہ صرف اندرون ملک تنقید کا نشانہ بنا بلکہ اب بھارت کی جانب سے اسے فیٹف میں پاکستان کو دوبارہ ‘گرے لسٹ’ میں شامل کرنے کی درخواست کے لیے بنیاد بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک صوبائی وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ عوامی اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے ادارے اب بھی دہشتگرد عناصر کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

فیٹف حکام کے مطابق بھارت نے اس بیان کو پاکستان کے خلاف باضابطہ ‘چارج شیٹ’ کے طور پر پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت سے پاک قرار دے دیا گیا تھا اور اس کا عالمی مالیاتی ساکھ بہتر ہوئی تھی۔

فیٹف کی گرے لسٹ میں کسی ملک کو اس وقت تک نگرانی میں رکھا جاتا ہے جب تک وہ اپنے مالیاتی نظام میں موجود خامیوں کو دور نہ کر لے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی ایف اے ٹی ایف پاکستان کے کی جانب سے وزیر اعلی کیا ہے کہ علی امین کہ بھارت بھارت نے انہوں نے بھارت کی کے خلاف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ  خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اسی نوعیت کی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جس میں مزید 17 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی
  • بھارت سے میچ کے دوران تنازع، ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر پی سی بی معطل