چینی بحران ؛ 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : ملک میں چینی بحران کے بعد اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ڈیلرز کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا اور دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں شامل تھے۔ایک شوگر دیلر لاہور سے ملائیشیا اور ایک کراچی سے دبئی جارہا تھا، دونوں ڈیلرز پر چینی ایکسپورٹ کرنے اور قلت کی وجہ بننے کا الزام ہے۔
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل پر ہیں۔شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ممبروں کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، ہم کاروباری اور ٹیکس دینے والے لوگ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شوگر ڈیلرز
پڑھیں:
وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا ۔ جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر تجارت نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اورپاکستانی قالینوں کی عالمی منڈیوں میں رسائی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔وفد نے علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات سے وزیر تجارت کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وفد نے کہا کہ کاروبار دوست اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک برآمدات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت شفاف، قواعد پر مبنی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،وزارتِ تجارت صنعت کی تجاویز پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل حل تیار کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی حکمتِ عملی ویلیو ایڈیشن، برآمدی صنعت، برانڈنگ اور عالمی ویلیو چینز میں شمولیت پر مرکوز ہے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے تجارت میں حائل حقیقی رکاوٹیں دور کر کے برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔\932