اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں جعلی وکیل بن کر عوام کو لوٹنے والا شخص فارمیسی چلانے والا نکلا۔ محمد سلمان عرف “سلمان خان” ٹک ٹاک پر خود کو وکیل ظاہر کر کے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا اور کچہری میں باقاعدہ پیش بھی ہوتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکالت کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نوٹس کے مطابق محمد سلمان کو متعدد بار اپنی تعلیمی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم وہ ناکام رہا۔
اسلام آباد بار کونسل نے معاملے کی انکوائری مکمل کرنے کے بعد بار ایسوسی ایشن کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے کچہری میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ محمد سلمان نہ صرف جعلی وکیل ہے بلکہ فارمیسی کے شعبے سے وابستہ ہے، اور اس کا وکالت سے کوئی تعلق نہیں۔ بار ایسوسی ایشن نے شہریوں کو ایسے جعلی افراد سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں: مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری وفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں: مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی چھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد جعلی وکیل

پڑھیں:

وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی ٹرانسفر اور قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قبضہ مافیا کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم زمینوں مبینہ طور جعلی ٹرانسفرز کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں زمینوں کی جعلی ٹرانسفر کرنے میں ملوث عناصر کا تعین کرے گی۔

اس 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراپی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کریں گے، جبکہ اراکین میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور وفاقی پولیس کا ایک ایک افسر رکن ہوگا، اس کے علاوہ پاک بحریہ کا ایک نمائندہ بھی ٹیم کا حصہ ہوگا۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ایک فرانزک ایکسپرٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ   مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ 

اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی کاغذات پر ٹرانسفر کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روک دیا گیا
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ
  • اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟
  • ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی
  • مردان میں خناق کی وبا پھوٹ پڑی؛ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند
  • گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا