سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی خواہش میں دہلی سے 3 کم عمر بچے بچے گھر سے بھاگ گئے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھر سے والدین کو بغیر بتائے بھاگنے والے بچے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم تھے جن کی عمر 9، 11 اور 13 سال بتائی جارہی ہے۔ ایک بچے نے گھر سے فرار ہونے سے قبل ایک نوٹ چھوڑا جس سے والدین کو ان کے ارادے کا علم ہوا۔ 

 نوٹ میں بچے نے لکھا تھا کہ انہیں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر واحد نامی شخص نے بتایا کہ وہ سلمان خان سے مل چکا ہے اور انہیں بھی ملوا سکتا ہے اس لئے وہ تینوں اس شخص کے پاس ’جلنا‘ مہاراشٹرا جارہے ہیں جس کے بعد سلمان خان سے ملنے ممبئی جائیں گے۔

بچوں کے لاپتہ ہونے پر والدین نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے سرچ آپریشن میں بچوں کے کال ریکارڈز کے زریعے واحد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اس معاملے کے پولیس تک جانے پر وہ شخص بچوں کو ٹرین میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق انہوں نے تینوں بچوں کو ناشق ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کیا جبکہ واحد کو اس لوکیشن کے بعد ٹریس نہیں کیا جاسکا۔   

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: گھر سے

پڑھیں:

وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف  نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ مضامین

  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • نئی دہلی کا نام “انڈرپراستھا”تبدیلیکیلئے، بی جے پی رہنما کا خط
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • معذور شخص کو اٹھا کر سڑک پار کرانے والے اہلکار کیلیے آسٹریلیا سے انعام
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • سانحہ بھاگ میں شہید ایس ایچ او کے اہل خانہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعزیت، اعزازات کا بھی اعلان
  • 17 بچوں کو یرغمال بنانے والا ہلاک، روہت آریہ کے مطالبات کیا تھے؟
  • وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف  نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا 
  • پڈعیدن: پولیس کی جانب سے خفیہ کارروائی پر کراچی جانے والی کار سے ملنے والی منشیات اورجعلی نمبر پلیٹس صحافیوں کو دکھائی جارہی ہیں