Express News:
2025-09-17@21:45:40 GMT

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم

اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT

کراچی:

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کی زیرِ نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں منعقدہ تقریب سے کیا گیا۔

افتتاح چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سینیٹر سید مسرور احسن نے کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

شرکاء تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طہٰ سلیم، ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن ونگ اینڈ فوکل پرسن بی آئی ایس پی ثوبیہ عامر، روٹری انٹرنیشنل سے ملیحہ خان، ڈاکٹر اکرم سلطان،  افتخار عالم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر عروہ انعام اور دیگر موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال نے مہمانِ خصوصی سینیٹر سید مسرور احسن و دیگر مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ اسکول کی بچیوں کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ویکسین بچیوں کو ضرور لگوائیں، ویکسینیشن مہم 15 تا 27 ستمبر 2025 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ منتخب ویکسینیشن سینٹرز میں جاری رہے گی، والدین قریبی اسکول یا مقررہ سینٹرز پر جا کر اپنی بچیوں کو مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈسٹرکٹ ہیلتھ بچیوں کو

پڑھیں:

خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز)ضلع خیرپور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم کا آغاز 15 ستمبر سے کر دیا گیا ہے، جو 27 ستمبر 2025 تک ضلع کی 76 یونین کونسلز میں جاری رہے گی۔ اس مہم کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مال روڈ پر منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو تھے، جبکہ اعزازی مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید مسرور الحسن شاہ، ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین سید فہد علی شاہ جیلانی، اسکول کی پرنسپل حضوران سھتو اور ڈی او عبدالسمیع پنیرو شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے بچیوں کی زندگی کو ایک مہلک بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، محکمہ صحت کے افسران اور شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں اور اس بات کی نگرانی کریں کہ کوئی بھی بچی ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہ جائے۔ تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، سول سوسائٹی، شہریوں اور مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز
  • والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو 
  • ٹنڈوالٰہیار میں سروائیکل کینسر بچائو مہم کا افتتاح کردیا گیا
  • خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز
  • کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز
  • فاروق اعوان اور رومہ مشتاق مٹو کے ہاتھوں سروائیکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسینیشن کمپین کا افتتاح
  • آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
  • سروائیکل کینسر ویکسین تولیدی صحت کے لیے کتنی محفوظ ہے؟
  • سندھ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا