2025-11-03@07:18:20 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«ڈسٹرکٹ ہیلتھ»:

    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 18 لاکھ 59 ہزار 587 روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ادویات کی خریداری صرف کاغذوں تک محدود رہی جبکہ مہنگے نرخوں پر بلز کلیئر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی اور بغیر کسی باقاعدہ ڈیمانڈ کے ادویات خریدی گئیں۔ 100 بنیادی مراکز صحت میں جعلی سپلائیز ظاہر کی گئیں جبکہ 13 میونسپل میڈیکل سینٹرز اور 15 ڈسپنسریز میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6 زچہ بچہ مراکز میں صرف کاغذوں پر ادویات کی سپلائی دکھائی گئی، جبکہ مارکیٹ ریٹس سے...
    کراچی: ضلع وسطی میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام (ای پی آئی) کے تحت ویکسینیٹرز کو کام میں بہتری کے لیے موٹرسائیکلیں فراہم کی گئیں۔ ضلع وسطی کراچی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)  ڈاکٹر سعد جمال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم ضلع وسطی کی زیرنگرانی موٹر بائیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر سعد جمال نے کہا کہ ان آؤٹ ریچ ویکسینیٹرز کو موٹر بائیکس فراہم کی گئی ہیں جن کے پاس فیلڈ سرگرمیوں کے لیے سفری سہولت موجود نہیں تھی۔  انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ضلع وسطی میں ویکسینیشن کی آؤٹ ریچ خدمات میں نمایاں بہتری آئے  گی اور ویکسینیٹرز فیلڈ میں...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور مایوس کن کارکردگی کے حامل مزید 32 ملازمین کو برطرف کر دیا، جس کے بعد برطرف کیے گئے ملازمین کی کل تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ان برطرفیوں کے خلاف پیر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کے باہر سینٹری ورکرز نے بھرپور احتجاج کیا اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دھرنے دینے کا اعلان بھی کیا۔ احتجاجی ملازمین سے ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے آج ملاقات کی اور ان کا موقف سنا۔ بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی سے ملاقات کی اور معاملے کے حل پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر احسان غنی نے واضح کیا کہ صرف غیر حاضر اور...
    راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت سینیٹری پٹرول ورکرز نے سیکڑوں ملازمین کی برطرفی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ قائدین نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے اور برطرف ملازمین کو فی الفور بحال نہ کیا گیا تو نہ صرف احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا جبکہ احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کر دیا جائے گا جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب، ملازمین کی برطرفی اور احتجاج کے باعث عالمی ادارہ صحت کی سرویکل کینسر کے خلاف مہم سمیت ڈینگی، پولیو، خسرہ اور ستھرا پنجاب مہم ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ اس ضمن میں پیر کے روز راولپنڈی آل اتحاد سینٹری پٹرول ضلع...
    سٹی 42 : راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث مزید 16 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔  سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی  کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا پراسس جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ملازمین کیخلاف کارروائی کی گئی۔  ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ 14 ملازمین پر ایک ماہ کی تنخواہ جرمانہ کر دی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں ناقص کارکردگی پر 500 ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے...
    کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کرپشن، مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید 16 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا عمل جاری ہے۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے انکشاف کیا کہ ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر 14 ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ کاٹی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق نے موجودہ سی ای او ڈاکٹر احسان غنی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ...
    بابر شہزاد تُرک : وفاقی دارالحکومت میں خدمات سرانجام دینے والے ڈینگی ورکرز کیلئے خوشخبری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے منظوری کیلئے وفاقی وزارت صحت کو پی سی فور ارسال کر دیا۔  ڈی ایچ او آفس کے تحت 500 ڈینگی ورکرز ڈیلی ویجز پر بھرتی ہیں۔ڈی ایچ او آفس پراجیکٹ کے بھی 80 غیر مستقل ملازمین ڈینگی مہم کا حصہ ہیں۔  مستقل ہونے کی صورت میں مجموعی طور پر 580 ملازمین مستفید ہوں گے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
    ڈاکٹر سعد جمال کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین کنٹرول روم کا افتتاحی پروگرام ایم سی ایچ ناظم آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد کیا گیا۔ تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کے زیر نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں ہوا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر ایچ پی وی ( ہیومن پیپلوما وائرس) ویکسین مہم کا ا فتتاح کیا۔ اس موقع پر افتخار عالم...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کی زیرِ نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں منعقدہ تقریب سے کیا گیا۔ افتتاح چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سینیٹر سید مسرور احسن نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ شرکاء تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طہٰ سلیم، ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن ونگ اینڈ فوکل پرسن بی آئی ایس پی ثوبیہ عامر، روٹری انٹرنیشنل سے ملیحہ خان، ڈاکٹر اکرم سلطان،  افتخار عالم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر عروہ انعام اور دیگر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد...
    محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان لیویز کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران کا تعلق چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معطل افسران کی جگہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے محکمۂ صحت  کی جانب سے 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔سیکریٹری صحت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللّٰہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو معطل کیا گیا ہے۔ان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کا نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011ء  کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں اُن کے والد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے کہا ہے کہ خصوصاََ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہری اور ملک سے باہر جانے والے افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پولیو ویکسینیشن کارڈ سسٹم آن لائن شروع ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے باقاعدہ 200 سے 250 افراد کو روزانا کی بنیاد پر آن لائن کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے یوسفزئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اصغر علی خان یوسف زئی کو عمرے کی ادائیگی سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدرآباد میں پولیو ویکسین کارڈ آن لائن اور پولیو ڈراپ پلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    فوٹو: فائل 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ملتان میں 25 کروڑ سے زائد کی رقم جاری ہونے پر مستحق مریضوں کےلیے ادویات خریدی نہ جا سکیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملتان میں مستحق مریضوں کیلئے ادویات نہ خریدنے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے ادویات کیلئے 25 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے رقم اجراء ہونے کے باوجود ادویات نہیں خریدیں۔رپورٹ کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے باوجود ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے...
۱