کراچی، ضلع وسطی میں ڈی ایچ او کی جانب سے ویکسینیٹرز میں موٹرسائیکلیں تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی:
ضلع وسطی میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام (ای پی آئی) کے تحت ویکسینیٹرز کو کام میں بہتری کے لیے موٹرسائیکلیں فراہم کی گئیں۔
ضلع وسطی کراچی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر سعد جمال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم ضلع وسطی کی زیرنگرانی موٹر بائیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر سعد جمال نے کہا کہ ان آؤٹ ریچ ویکسینیٹرز کو موٹر بائیکس فراہم کی گئی ہیں جن کے پاس فیلڈ سرگرمیوں کے لیے سفری سہولت موجود نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ضلع وسطی میں ویکسینیشن کی آؤٹ ریچ خدمات میں نمایاں بہتری آئے گی اور ویکسینیٹرز فیلڈ میں جاکر زیادہ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر بیماریوں سے محفوظ بناسکیں گے۔
موٹر بائیکس کی تقسیم کی تقریب میں ڈاکٹر خالد بروہی (ڈبلیو ایچ او سندھ)، ڈاکٹر اروہہ انعام (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پولیو/ای پی آئی)، ڈاکٹر ثمرین (ڈی ایف پی ای پی آئی) اور ناصر خان (ڈی ایس وی سنٹرل) نے شرکت کی۔
اس موقع پر ویکسینیٹرز نے ڈی ایچ او اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم ضلع وسطی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ویکسینیشن پروگرام کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈی ایچ او
پڑھیں:
لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے ونڈ اسکرین میں دراڑیں آنے کے باعث احتیاطی طور پر کراچی میں لینڈنگ کی۔
ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تقریباً چونتیس ہزار فٹ کی بلندی پر ونڈ شیئر یعنی ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کے نتیجے میں پیش آیا۔ پائلٹ کی جانب سے پرندے کے ٹکرانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی پرواز کے دوران کوئی ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے نے صبح 7 بجکر 6 منٹ پر بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں