data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ صدر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیر صدارت فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او خبیب بلال نے پاکستان کے 58اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی امدادی سرگرمیوں پرشرکا کو بریفنگ دی۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ متاثرین کی خدمت پر اب تک ایک ارب 10کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کرچکے ہیں، 15اگست سے سوات، بونیر و دیگر علاقوں میں کلاﺅڈ برسٹ، بارشوں اوردریاﺅں میں سیلابی صورتحال نے خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت پورے پاکستان کو متاثر کیا، 15اگست کی رات ہی ہنگامی اجلاس کے فوری بعد الخدمت کے ذمہ داران اور رضا کاروں نے ریسکیوآپریشن شروع کردیا تھا جو 40دنوں سے مسلسل جاری ہے۔

اس دوران ایمرجنسی ریسکیو آپریشنز میں 16 ہزار 421 رضاکاروں نے 31 کشتیاں اور 130 مشینری یونٹس کے ذریعے 2 ہزار 161 آپریشنز مکمل کرکے 38 ہزار 606 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ 4لاکھ 24ہزار 51فوڈ باکس تقسیم کئے اور 44ہزار 695خاندانوں کو فوڈ پیکجز فراہم کیے گئے۔ متاثرین کے لیے 15خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جن میں 16ہزار 327 افراد کو کھانا، صاف پانی، میڈیکل کی سہولیات، بچوں کے لیے اسکول اور پلے ایریاقائم کئے گئے ہیں جبکہ بعض خیمہ بستیوں میں مساجد، لائبریری کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہیلتھ کے شعبے میں 8موبائل ہیلتھ یونٹس، 767میڈیکل کیمپس، 60 ایمبولینس کے ذریعے متاثرین کو ہیلتھ کی سہولیات فراہم کی گئیں جس میں کم وبیش دولاکھ زخمی اور مریض مستفید ہوئے۔ انھوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صاف پانی، سیوریج سمیت تمام انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، الخدمت کے واش پروگرام نے متاثرین کوصا ف پانی کی فوری فراہمی کیلئے متاثرین کو 3 لاکھ 59ہزار 984پانی کی بوتلیں، 4 ہزار 776ہائی جین کٹس، 4 ہزار 23 ڈگنٹی کٹس، 811واٹر ٹینکس، 3 ہزار 869جیری کین فراہم کئے۔ 12 موبائل فلٹریشن پلانٹس مسلسل متاثر ہ افراد کو صاف پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ جانوروں کے چار ے کے لیے بھی انتظام کیا اور 128 ٹرک چارہ متاثرہ علاقوں میں موجود جانورو ں کوفراہم کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سی ای اوخبیب بلال، ڈائریکٹر پروگرام حماد اختر، سینئر منیجر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ شعیب ہاشمی، منیجر ڈیزاسٹرمینجمنٹ آصف جمال، سینئر منیجر احمدقدیر سمیت دیگرشعبوں کے ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متاثرین کو نے کہاکہ فراہم کی کے لیے

پڑھیں:

حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے،جاوید قصوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-11-18
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 88ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس میں سب سے زیادہ نقصان غر یب عوام کے گھروں کو پہنچا ہے، حکومت ایک ایک شخص کے نقصان کا ازالہ کرے۔ 33 ارب کی فصلیں برباد اور 60کروڑ روپے مالیت کے مویشی سیلابی پانی کی نذر ہو گئے ہیں۔ 47سو سے زائد موضع جات اور 47لاکھ 55ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور جھنگ میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے سیلاب کی آڑ میں گران فروشوں نے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، حکومتی چیک اینڈ بیلنس عملاً ختم اور عوام بے یارومددگار ہیں۔سیلاب کے بعد پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کو درپیش مسائل دن بدن بڑھتے اورملکی حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے،جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں محض دکھاوے اور ڈنگ ٹپاؤ اقدامات کے سوا کچھ نہیں کر رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران اجلاس کھیل کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ سرکاری اداروں کی نجکاری کی خواہش رکھنے والے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی اور روزگار سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر حکمران ادارے ٹھیک نہیں کرسکتے، اداروں سے کرپشن کا قلع قمع نہیں کرسکتے اور ان کو منافع بخش نہیں بناسکتے تو ان نا اہلوں سے ملک چلانے کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ آدھا ملک سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، کرپشن نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے، ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن دیر سے لے کر پنجاب تک جہاں بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی: عظمیٰ بخاری
  • حکمران سیلاب متا ثر ین کی مدد کے بجائے فوٹوسیشن میں مصروف ہیں‘کاشف شیخ
  • ملتان، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایک ہزار سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم 
  • سیلاب متاثرین اللہ کے مہمان ہیں ،کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد ملے گی: مریم نواز
  • سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، خیرپور میں بچی بہہ گئی، تین دن میں تین افراد جاں بحق
  • حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے،جاوید قصوری
  • کوچۂ سخن
  • این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے خانیوال روانہ کردیے
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ