بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست ،شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت کی چیف کمشنر ، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت ، حکم نامہ کے مطابق بانی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق دینے کے لئے شہری نے درخواست دائر کی ،درخواست گزار وکیل نے کہا سیکشن 545 اے فیملی لائف کو سپورٹ کرتا ہے۔درخواست گزار وکیل نے کہا اس طرح جیل میں قیدیوں کی آبادی کی فلاح و بہبود کا فروغ ملتا ہے۔جیل حکام یہ سہولت فراہم نا کرکے قانون کی خلاف ورزی کر رہاہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کا انڈونیشیا میں اسٹریٹیجک توسیع کا آغاز جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کا انڈونیشیا میں اسٹریٹیجک توسیع کا آغاز غیر متنازعہ فیصلوں کیلئے مشہور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد چین نے اے آئی کی مدد سے دنیا کا بلند ترین ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز تکنیکی غلطی یا کچھ اور؟ فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنما ئوں کا مائیک بندCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور بشری بی بی کو ازدواجی سہولت فراہم کی درخواست کے لیے
پڑھیں:
ایس ای سی پی نے مرجرز اور وائنڈنگ اپ کے حوالے سے سوالات و جوابات جاری کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کے مرجرز، ایملگیشنز، وائنڈنگ اپ اور بحالی کے حوالے سے وضاحت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شعبوں کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کے فہم میں اضافہ کر کے ان سب کی سہولت فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
یہ سوالات و جوابات متعلقہ حکام کے دائرہ اختیار، درخواست کے طریقہ کار، درکار دستاویزات، ضروری منظوریوں اور کلیدی تصورات سمیت مختلف موضوعات پر جامع رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔کمپنیوں، قانونی پریکٹیشنرز، مشیروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے تیار کیے گئے یہ سوالات و جوابات مرجر، وائنڈنگ اپ اور بحالی کی کارروائیوں میں شامل پیچیدگیوں کو سمجھنے اور ایک ہموار عمل کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔یہ سوالات و جوابات آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ سٹیک ہولڈرز کو کارپوریٹ تنظیم نو، مالی خطرات کو کم کرنے اور ملک میں قابل عمل کاروبار کو بحال کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔