عمران خان، بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کےلیے سہولت دینے کی درخواست پر جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔
عدالت نے چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق دینے کے لئے شہری نے درخواست دائر کی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ سیکشن 545 اے فیملی لائف کو سپورٹ کرتا ہے، درخواست گزار وکیل نے کہا اس طرح جیل میں قیدیوں کی آبادی کی فلاح و بہبود کا فروغ ملتا ہے، جیل حکام یہ سہولت فراہم نہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بشری بی بی کو ازدواجی کی درخواست
پڑھیں:
نادرا نے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنادیا
ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنادیا .
نادرا کے مطابق شہری Pak ID ویب یا موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد کارڈ کورئیر سروس کے ذریعے براہِ راست گھر پر موصول ہوگا۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے شہری اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں اور قطاروں میں لگنے کی زحمت سے بھی محفوظ رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
مزید معلومات یا آن لائن درخواست کے لیے نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk یا ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔