سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، معین وٹو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔
معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا مؤثر انتظام غذائی، توانائی اور انسانی سلامتی سے براہ راست منسلک ہے، سیلابی پانی کے مؤثر استعمال اور ذخیرے کے لیے مربوط منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری کو مؤثرانداز میں فروغ دینا ہوگا تاکہ سیلابی انتظام میں بہتری لائی جا سکے، مؤثر واٹر مینجمنٹ ہی زرعی پیداوار اور ملکی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے۔
معین وٹو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر آبی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مربوط اقدامات کریں گی، سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معین وٹو نے کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب
وفاقی حکومت نے مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائےگا۔
آئینی تقاضوں کے مطابق کسی بھی آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے، اسی مقصد کے لیے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم اجلاس طلب شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز