اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات  کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی پاکستان کے لیے فخر اور حوصلے کا باعث ہے، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات دو بھائیوں کی وہ مقدس میراث ہے جو دلوں کی گہرائیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ایک دوسرے کے لیے قربانی، وفا اور خلوص کے رشتے نے اس دوستی کو ہر آزمائش میں سرخرو کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا روحانی و ثقافتی تعلق جغرافیے سے ماورا ہے۔ سعودی حکومت نے ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ بے لوث دوستی کا ثبوت دیا ہے، چاہے قدرتی آفات ہوں یا عالمی چیلنجز۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ پاکستانی قوم سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے  دل کی گہرائیوں سے دعاگو ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین طے پانے والاتاریخی معاہدہ دونوں برادرممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہے ، شیخ آفتاب احمد

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی اور ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور پاکستان و سعودی عرب کے سلامتی و دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قریبی دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے، اور یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی وژنری قیادت، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھرپور کاوشوں اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی حکمتِ عملی، قومی یکجہتی اور عوامی اعتماد کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و وقار ملا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف عوامی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دے گا بلکہ اسلامی یکجہتی اور بھائی چارے کی عملی تصویر ہے۔ پاکستان امتِ مسلمہ کا واحد ملک ہے جس پر اسلامی دنیا کی نظریں ہیں اور پاکستان مسلم اُمہ کے تحفظ اور دفاع کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ شیخ آفتاب احمد نے مزید کہا کہ 10 مئی کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اپنے سے پانچ گنا بڑی فوج کو شکست دی ہے،پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور دفاعی محاذ پر شکست دے کر دنیا میں ایک نیا مقام پیدا کیا ہے۔\378

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی: محسن نقوی
  • پاک سعودیہ دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے: محسن نقوی
  • پاک،سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید ہے،فیصل معیز خان
  • حکومت کا تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 
  • حکومت کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
  • پاک سعودیہ مشترکہ دفاع کا معاہدہ
  • پاک سعودی معاہدے کے ثمرات سے معاشی استحکام آئے گا، دیگر ممالک سے بھی معاہدوں کا امکان ہے، وزیر دفاع
  • پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف
  • پاکستان اورسعودی عرب کے مابین طے پانے والاتاریخی معاہدہ دونوں برادرممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہے ، شیخ آفتاب احمد