باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے گھر پر دھماکہ، والد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں اُن کے والد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے۔ ایس ایچ او تھانہ خار رشید نے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ بھی تباہ ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر گوہر کے کے مطابق ایچ او کے گھر
پڑھیں:
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز