کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے سے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او کوہاٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔