اسلام آباد:

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جانا چاہیے، کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینی طور پر درست نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت یا مشاورت سے کابینہ کی تشکیل کے اعلانات آئین اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آئین پاکستان کسی ایسے شخص کو جو عدالت سے سزا یافتہ ہو یا جیل میں قید ہو، حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا تھا کہ جیل میں موجود شخص کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوتی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ’’بانی‘‘ کے فیصلوں کو پارٹی پالیسی قرار دینا خود جماعت کے آئین کی خلاف ورزی ہے، پارٹی کا آئینی ڈھانچہ صرف چیئرمین کے عہدے کو تسلیم کرتا ہے، اگر کسی صوبے کی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پسِ پشت ڈال کر کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت سے فیصلے کرے گی تو یہ نہ صرف آئینی بحران پیدا کرے گا بلکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین بھی ہوگی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، کسی ’’نیازی لاء‘‘ یا ذاتی قانون کے تصور کو قبول نہیں کیا جاسکتا، ملک میں قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی فردِ واحد کو آئین سے بالاتر حیثیت نہیں دی جا سکتی، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اپنی صوابدید کے مطابق آزادانہ فیصلے کرے، آئینی استحقاق کا احترام کیا جائے اور کسی غیر متعلقہ فرد کے دباؤ میں آ کر حکومتی ڈھانچہ تشکیل نہ دے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ صوبے میں حکمرانی آئین کے تابع ہوگی یا کسی سزا یافتہ شخص کے اشاروں پر، وزارتِ داخلہ اور وفاقی حکومت ملک میں آئینی نظم و ضبط اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کسی سزا یافتہ شخص طلال چوہدری

پڑھیں:

بلاول‘ فضل الرحمن ملاقات:آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-08-17

 

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچاؤں گا۔جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی دونں رہنماؤں کے درمیان آزاد کشمیر میںحکومت سازی پر بھی مشاورت کی گئی۔سوموار کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو جبکہ جے یو آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار اور دیگر شریک ہوئے۔ ملاقات میں سربراہ جے یو آئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے درمیان آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مولانا کو حالیہ صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی میں پارلیمانی امور خصوصاً قومی اسمبلی، سینیٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ مولانا نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں سب سے اہم کردار پارلیمنٹ کا ہے جو ادا نہیں ہورہا ہے اجلاس میں دونوں رہنماؤں کے مابین متوقع قانون سازی سمیت کئی اہم امور پر بھی طویل مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچاؤں گا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینی طور پر درست نہیں; طلال چوہدری
  • خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کے منافی ہے، طلال چوہدری
  • کسی ’نیازی لاء‘ کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا، طلال چوہدری
  • آئینِ پاکستان سزا یافتہ شخص کو حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، طلال چوہدری
  • تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سزا یافتہ قیدی سے مطالبے پر اصرار آئین کی خلاف ورزی اور بلیک میلنگ قرار
  • بلاول‘ فضل الرحمن ملاقات:آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت
  • انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں ‘کارکردگی صفر ہے‘ طلال چودھری
  • ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری