خار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکا، والد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
باجوڑ کے علاقے خار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر گوہر کےگھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
باجوڑ پولیس کے مطابق دھماکے سے ڈاکٹر گوہر کے والد زخمی ہوئے جو بعد میں طبی امداد دیے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔
کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے گیٹ کو دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔
باجوڑ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت ڈاکٹر گوہر گھر پر موجود نہیں تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر گوہر کے
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔