مقبوضہ کشمیر، نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
جموں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر بھارتی پولیس افسر کے مطابق سینٹرل پیراملٹری فورسز کے تعاون سے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی دورے کے دوران ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں چناب ریلوے پل کا افتتاح کریں گے جو 272 کلومیٹر طویل اودھمپور سرینگر بارہمولہ ریلوے ٹریک کا حصہ ہے۔ وہ سرینگر کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا افتتاح بھی کریں گے۔ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل ہی قابض انتظامیہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں سمیت بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو سرینگر، بانیہال اور کٹرا سمیت اہم علاقوں میں تعینات کر دیا ہے۔ جموں ریجن میں بھی سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے جہاں نریندر مودی اہم میٹنگز کریں گے۔ سکیورٹی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ایک کوارڈینیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ ڈرونز ریلوے ٹریک کے اہم حصوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
جموں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر بھارتی پولیس افسر کے مطابق سینٹرل پیراملٹری فورسز کے تعاون سے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام حساس مقامات خاص طور پر جموں اور ریلوے ٹریک کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایک اور بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ایک مربوط سکیورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے، جس میں ٹریفک کنٹرول، فضائی نگرانی اور اہم مقامات پر کوئیک ری ایکشن ٹیموں اور نشانہ بازوں کی تعیناتی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے عسکری اور سیاسی لیڈروں کے اعلیٰ سطح کے دوروں کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرنے کیلئے کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر کے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نریندر مودی کے بھارتی پولیس سکیورٹی کے کے دورے
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، محسن نقوی نے کہا 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشتگرد کا صفایا کریں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان