بمبئی(اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپ کے بعدبھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد واشنگٹن پہنچ گیا، تاہم بھارتی وفد کا ایک بار پھر غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ ، عالمی سطح پر بھارتی ساکھ شدید متاثر ہونے لگی

بھارتی وفد کا ایک اور شرمناک پہلو اس وقت سامنے آیا جب سینئر سیاستدان اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں سفارتی مشن کے دوران پارٹی میں گانا گنگنارہے ہیں ، بھارتی شکست کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی عوام کی جانب سےشدید ردعمل سامنے آگیا جہاں ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی عوام میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کو عالمی برادری کے سامنے اپنی پوزیشن مؤثر انداز میں پیش کرنی چاہیے تھی، اس کے نمائندے سفارتی محاذ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عوامی پیسہ، جو اہم سفارتی مقاصد کے لیے مختص ہوتا ہے، غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے۔

سیاسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے اپنی پالیسیوں میں سنجیدگی نہ اپنائی اور الزامات کے بجائے شواہد کی بنیاد پر گفتگو نہ کی، تو بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

یادر رہے کہ پاہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں چار جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ عالمی مبصرین نے بھارتی رویے کو غیر ذمہ دارانہ اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے استعمال ہونے والی حکمتِ عملی قرار دیا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،5جون 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

بھارت میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ششی تھرور پہلگام حملے میں مارے جانے والے بے گناہوں کا مقدمہ لڑنے امریکہ گئے تھے لیکن وہ تو وہاں گانے بجانے میں مصروف ہیں میرا سوال یہ ہے انکا گانا سننے والوں میں اسدالدیں اویسی بھی تشریف فرما ہیں کیا انہوں نے صرف گانا سنا یا خود بھی کچھ گایا ؟؟؟ pic.

twitter.com/2gcxpEWNvU

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 5, 2025

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ششی تھرور

پڑھیں:

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘

https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ پوری پاکستان نے عمر کی موت پر غم کا اظہار کیا اور اس کیلئے دعا کی۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ عمر کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ بےحد تکلیف میں ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
  • بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
  • پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: بھارت میں سفارتی و عسکری حلقوں میں کھلبلی
  • بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دے دیا
  • عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • ایچ پی وی ویکسین مہم پر جھوٹا پروپیگنڈا، وائرل ویڈیو گمراہ کن قرار
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد