امن کی جدوجہد میں پاکستانی کمیونٹی کیساتھ کے ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
—ویڈیو گریب
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اس وقت نہ کسی سیاسی جماعت اور نہ ہی کسی ذاتی مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، بلکہ ہماری یہ جدوجہد ملک کے لیے ہے۔
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی کاپی ہے۔
پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کا پیغام لے کر یہاں آئے ہیں اور امن کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہمیں اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ کے ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش ہے اسے بے نقاب کرنے کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے کہ اس سازش کو اپنے اپنے سرکلز میں بھی بے نقاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 7 مئی کی رات بین الاقوامی قانون کو توڑ کر اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی شہری آبادی، پاکستان کے پانی، مساجد پر حملہ کیا، بے گناہ شہریوں، بچوں اور عورتوں کو شہید کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔