چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فٹنس کا راز بتادیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فٹنس کا راز بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھی۔
تاہم اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتا یا ہے، میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔
اس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کردیں، اور ورزش شروع کریں تو خود ہی فٹ ہوجائیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔