آصف علی زرداری سے سابق گورنر کی ملاقات,سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی و دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلال بن ثاقب کی ٹرمپ کے مشیر سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال
واشنگٹن: وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رابرٹ ’بو‘ ہائنس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر سٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے ’بٹ کوائن‘ کے انضمام، ڈی سینٹرالائزڈ انفراسٹرکچر کے مستقبل پر گفتگو کی۔
اعلامیہ کے مطابق بو ہائنس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کی قیادت کیلئے مقرر کیا تھا جبکہ مئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب کو وزیر مملکت کے درجے کے ساتھ بلاک چین اور کرپٹو کرنسی پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔
بلال بن ثاقب اب ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ایک جامع، ایف اے ٹی ایف کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے، بٹ کوائن مائننگ کے اقدامات شروع کرنے اور گورننس، فنانس اور زمین کے ریکارڈز میں بلاک چین کے انضمام کی نگرانی کے ذمہ دار ہیں۔
یہ ملاقات لاس ویگاس میں بٹ کوائن 2025 کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے اپنے ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو (ایس بی آر)‘ کے اعلان کے بعد ہوئی، جس کے نتیجے میں پاکستان ایشیا کے ان اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی خودمختار اثاثہ حکمت عملی میں بٹ کوائن کو شامل کیا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ میں پاکستان کو ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے گلوبل ساؤتھ میں ایک لیڈر بنتے دیکھتا ہوں، ہمارے سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کے آغاز سے لے کر کرپٹو مائننگ اور اے آئی ڈیٹا زونز کیلئے قومی بنیادی ڈھانچے کے قیام تک، پاکستان ایک حقیقی فریم ورک تیار کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنایا جاسکے اور معیشت کو جدید بنایا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے امریکا اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیٹری ہم آہنگی اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز پر تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے ایسے اختراعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنائیں اور بلاک چین کے ذریعے اقتصادی شمولیت کو فروغ دیں۔