نیویارک میں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس جاری ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نیویارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام لگایا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی دہشت گردوں نے شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔