6طیارے مارےگرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نیو یارک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔
سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے،وہ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھارت کے انکار سے یہ بات صاف ہے کہ موجودہ حالات سازگار نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی پر عالمی برادری سے رابطے کر رہے ہیں۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا فاتح کون ہے، آسان جواب یہ ہے کہ کون عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔ کون سا میڈیا عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ کون سی حکومت نے تنازعے کے دوران اور بعد میں جھوٹ بولا۔ بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا، ہم نے ان کے طیارے گرائے۔ بھارت نے اپنی حکومت سے حقیقت چھپائی۔ سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری عالمی برادری کے لیے
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔