طلبہکیلئے سپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھول دیئے ، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر براے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہے، سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرکاری سکولز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر، ایم این اے انجم عقیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے کلچرل کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ، بچے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں، ہمیں ملکر مثبت معاشرہ پروان چڑھانا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گے، صحت مندقوم اورصحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے ملکر آگیبڑھنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسرپیرزادہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء میں پچیس ہزار ٹریک سوٹس تقسیم کیے جائیں گے، ہر طالب علم اپنی پسند کے کھیلے میں شرکت کریگا، پاکستان اسپورٹس بورڈ طلباء کو کوچز بھی فراہم کریگا۔ تقریب میں سرکاری سکولز میں 25ہزار سپورٹس کٹس تقسیم کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ کر دیے گئے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کو دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تقریب اب 24 جولائی کو منعقد ہوگی اور صدر ٹرمپ اس میں شرکت کریں گے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ تقریب واشنگٹن میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے اور امریکی سیاسی و میڈیا حلقوں کی اہم تقریبات میں شمار ہوتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ’پاگل عناصر‘ کو اپنی طرزِ زندگی یا اپنے شیڈول میں تبدیلی لانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی سرگرمیاں اور سرکاری تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا وہ تقریب میں پہلے کی طرح سخت اور دوٹوک انداز میں خطاب کریں گے یا نہیں، تاہم اس بارے میں جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تقریب پنسلوانیا ایونیو پر واقع والڈورف آسٹوریا کے بال روم میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام کی تعمیر میں ان کا بھی کردار رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بعد ازاں امریکی حکام نے ملزم پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا باضابطہ الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پریس ڈنر کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اب تقریب کی دوبارہ میزبانی کے اعلان کو صدر ٹرمپ کی معمول کی سرگرمیوں کی بحالی اور سکیورٹی اداروں کے اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔