جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیدی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئروزیرمریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنےکی منظوری دی گئی،وزیراعلی مریم نواز سمیت کابینہ نے فوری منظوری دیدی۔
اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹرکی اوورہالنگ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینیئرسٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی، اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی۔جبکہ اسموگ کے پیش نظر لاہور میں گرین ایریاز کی ڈیویلپمنٹ کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے زمین کے حصول کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے،پنجاب میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں پنجاب کے اسپتالوں میں فرنیچراورالات کی فرامی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی،جبکہ پنجاب کلین ایئر پروگرام ،مریم نواز سوشل سیکیورٹی راشن کارڈز کی بھی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ لاہور میں بس اسٹاپس کی اپگریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی،اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کو چلانے اور نئے سہولت بازاروں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا اسلام آباد میں عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں سے 135.89 ملین روپے کی ریکارڈ آمدن ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ، وکیل نے تھپڑ جڑ دیا یو اے ای میں پاکستانی سفیر کی جانب سے انڈیکس ایکسچینج کی مہم کی بھرپور تائید فتح جنگ: کھلی کچہری، محکمہ مال و چوہدری شفقت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی گرانٹ کی منظوری جرنلسٹ ہاوسنگ فیز2 کیلئے اجلاس میں
پڑھیں:
78 ڈی ایس پیز کے تبادلے
سٹی 42: آئی جی پنجاب نے78افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے
آصف کمال ڈی ایس پی تھری چوہنگ لاہورسی ایل آئی تعینات ،محمد یونس کوڈی ایس پی ٹوبٹالین فائیوپی سی لاہور تعینات کردیا گیا
محمدعمران ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون پنجاب لاہورتعینات ہوگئے ،انیل انورڈی ایس پی بلڈنگزپی ایچ پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا ، عامرصادق کوڈی ایس پی موبائل سٹی لاہور تعینات کردیا گیا ،کائیوان کریم ڈی ایس پی آپریشنزٹوپی ایچ پی ہیڈکوارٹرپنجاب لاہور تعینات ہوگئے ۔
محمدنعیم اخترڈی ایس پی ہیڈکوارٹرآر ایم پی پنجاب لاہور تعینات کیے گئے ، سیداسدبخاری ڈی ایس پی ایڈمن اینڈسکیورٹی سی سی ڈی ہیڈکوارٹرلاہورتعینات کردیے گئے ، مدثراللہ خان کوڈی ایس پی تھری بٹالین ون پی سی لاہور تعینات کردیا گیا،محمد اشفاق بٹ ڈی ایس پی فورپنجاب سیف سٹیز لاہورتعینات کیا گیا ، محمد اصغرخان ڈی ایس پی فنگرپرنٹس بیوروانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرتعینات کیا گیا ۔
زبیر اخلاق کوڈی ایس پی فائیو سیف سٹیزاتھارٹی تعینات کردیا گیا،ارشدحیات کانجوکوڈی ایس پی کینٹ سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا،محمد نعمان کوڈی ایس پی ایم ٹی ورکشاپ پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔
دیگرڈی ایس پیزکی مختلف سرکل اوریونٹس میں تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا
متحدہ عرب امارات کےساتھ میچ میں پاکستان کو سخت کوشش کے بعد اہم کامیابی مل گئی