مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ ہو گیا، وفد میں وزیر مذہبی امور عدنان قادری اور وزیر سماجی بہبود قاسم علی شاہ شامل ہیں۔
سکندر شیرپاؤ، ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء، ترجمان وفاق المدارس مولانا عبدالقدوس، نائب صدر دارالعلوم کراچی مولانا زبیر اشرف عثمانی اور دیگر وفد میں شامل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر انٹرنیشنل کونسل فار ریلیجس افیئرز کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سمیت مسلم دنیا کے ساتھ سماجی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، وفد سنکیانگ میں ارومچی، کاشغر اور بیجنگ کا دورہ کرے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفد چینی وزارت خارجہ حکام، کمیونسٹ پارٹی قیادت، مسلم رہنماؤں، تعلیمی اداروں کا دورہ کرے گا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف
پڑھیں:
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ