روس: معروف ٹیلیگرام نیوز چینل ’بازا‘ کے ایڈیٹر انچیف گرفتار، دفتر پر چھاپہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
ٹیلیگرام کے معروف نیوز چینل ’بازا‘ کے ایڈیٹر انچیف کو ماسکو میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے وکیل نے روسی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے چینل کے مرکزی دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔
2022 سے بازا کی سربراہ گلیب تریفونوف کو ان کے گھر کی تلاشی کے بعد حراست میں لیا گیا، وکیل الیکسی میخالچک نے ریاستی خبر رساں ایجنسی طاس کو بتایا کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا تریفونوف پر کوئی الزام عائد کیا گیا ہے یا نہیں۔
Police in Moscow carried out searches at the editorial office of the Baza Telegram channel and at the home of its editor-in-chief Gleb Trifonov on Tuesday.
— Novaya Gazeta Europe (@novayagazeta_en) July 22, 2025
میخالچک کے مطابق ’بازا‘ کے 2 دیگر ملازمین کو بھی مختصر طور پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی، تاہم بعد میں انہیں بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا، وکیل نے مزید بتایا کہ وہ ابھی تک تریفونوف سے رابطہ نہیں کر سکے۔
میخالچک کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری ممکنہ طور پر ایک ایسے فوجداری مقدمے سے جڑی ہے، جس میں ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ہے، یہ معلومات بعد میں ایک ٹیلیگرام چینل پر ظاہر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ: اینفلوئنسرز کو پیوٹن کے حق میں پراپیگینڈا کرنے کا کتنا فائدہ ہو رہا ہے؟
روسی تحقیقاتی کمیٹی نے منگل کے وز اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ایک مقدمے کا اعلان کیا، اگرچہ اس میں ’بازا‘ کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا۔ تاہم اس اعلان اور ماسکو، کراسنودار، کراسنیارسک اور بیلگورود میں بیک وقت کی گئی چھاپہ مار کارروائیوں سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ تحقیقات ’بازا‘ سے متعلق ہو سکتی ہیں۔
اس سے قبل کریملن نواز ٹیلیگرام چینل ’نو رانشے وسیخ‘نے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار ’بازا‘ کے دفتر میں نظر آرہے ہیں اور عملہ ایک طرف کھڑا ہے۔ بعد ازاں ’بازا‘ نے تصدیق کی کہ پولیس نے سرچ کے دوران موبائل فونز، کمپیوٹرز اور دستاویزات ضبط کر لی ہیں۔
مزید پڑھیں: یوکرین تنازع میں عدم مداخلت کے مؤقف پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، روسی سفیر
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلیگرام پر 1.6 ملین سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ ’بازا‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی تعلقات کے لیے جانا جاتا ہے اور اپنی خبروں میں اکثر نامعلوم پولیس ذرائع کا حوالہ دیتا ہے، یہ چینل عمومی طور پر حکومت نواز رجحان رکھتا ہے۔
گزشتہ روز کی یہ چھاپہ مار کارروائیاں تقریباً 2 ماہ بعد سامنے آئیں، جب یکاترنبرگ میں ایک اور نیوز ادارے ’یوآراے ڈاٹ آر یو‘ کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا، جہاں ایڈیٹر انچیف پر اپنے پولیس افسر چچا کو رشوت دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بازا ٹیلیگرام روس کریملن نواز گلیب تریفونوف ماسکوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیلیگرام کریملن نواز ماسکو
پڑھیں:
جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی
جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کور ٹ ،جعلی اکاونٹس کیس،ملزمان عبد الجبار اور نجم الزمان کا نیب دائرہ اختیار سے متعلق کیس ،ڈویژن بینچ کے حکم کے باوجود احتساب عدالت کے فیصلے نہ سنانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی ۔
عدالت نے رپورٹ کی کاپی وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی ،فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل رافع چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم