گورنر سندھ کالیاری کادورہ ‘بلڈنگ متاثرین سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے لیاری میں گرنے والی عمارت کا دورہ کیا۔گورنرسندھ کی بغدادی آمد پر متاثرین نے گورنر سندھ کے حق میں نعرے بازی کی۔ متاثرین نے گورنر سندھ زندہ باد کے نعرے لگائے۔گورنر سندھ، بغدادی پہنچتے ہی پہلے متاثرین کے پاس گئے متاثرین نے گورنرسندھ سے کہا کہ آپ پہلے حکمران ہیں جو ہمارے پاس ہماری بات سنے آئے ہیں،ہمیں آپ پر یقین ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا ، آپ کے ساتھ ہوں ،آپ لوگوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے ، آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کو دیگر بلڈنگوں سے نکالا ہے ان کے لئے بات کروں گا ، دیکھتا ہوں کیا ہوسکتا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ کے متاثرین کو 80،80گز کے پلاٹس دیںگے یہ چھوٹا سا نذرانہ میری طر ف سے متاثرین کے لئے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گورنرہائوس ہر کام میں فعال رہتا ہے، جن گھروں کو راشن کا مسئلہ ہوگا اسے راشن بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان چاہئے جانی یا مالی ہو وہ رہنے والوں کا ہوتا ہے اس نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ظلم کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا ، وزیراعلیٰ سندھ کی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی ( اوصاف نیوز )لیاری سانحہ پر بہت دکھی ہوں ۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوجائے گا۔ ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا 480سے زائدبلڈنگ خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ کل والی بلڈنگ اجازت کے بغیر بنی ہے ۔ ان کو سزا دیں گے۔ ہمار ی پہلی کوشش تھی کہ لوگوں کوزندہ نکالیں۔ بلڈنگ گرنے کے حوالے سے کل تفصیلی میٹنگ کریں گے۔ متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی۔کراچی میں لیاری ریسکیو آپریشن جاری۔ بچی اور14 سالہ لڑکے کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ 9 خواتین 14 مرد وں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
ملبے میں مزید افراد کے دبے ہو نے کی اطلا ع۔ عما رت میں 12 خا ندان آ با د تھے۔ لیاری کے علاقے میں ایک اور بلڈنگ گرنے کا خدشہ۔ آگرہ تاج کے علاقے میں 8 منزلہ رہائشی عمارت ا رحا آرکیڈ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے حکام نے مسماری کا کام شروع کردیا۔ مکینوں کاعمارت خالی کرنے سے انکار۔ کہا پہلے ہمیں گھر جیسی متبادل رہائش دی جائے۔ ایس بی سی اے حکام نے ارحا آرکیڈ کو سیل کر دیا۔ عمارت کو 15 روز میں مکمل مسمار کر دیا جائے گا ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاری آگرہ تاج کالونی میں ٹیڑھی ہونے والی عمارت کے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کلری تھانے میں درج مقدمے میں بلڈر منصور شاہ اور نامعلوم ٹھیکیدار کو نامزد کیا گیا
مزید پڑ ھیں :پنجا ب حکومت نے عزاداری کے پرامن و باوقار انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی ہیں،عظمیٰ بخاری