2025-09-17@23:06:41 GMT
تلاش کی گنتی: 4385
«آئی پی لین»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹرٓ) صوبائی محتسب اعلی سندھ کے ایڈوائیز ر محمد نصیر جمالی کی زیر صدرات شہباز ہال شہباز بلڈنگ میں ریجن کے صوبائی اداروں میں زیر التوا کیسز کی پیش رفت کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈوائیزر نصیر جمالی نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ سرکاری اداروں سے عوامی شکایات کا جلد اور بروقت نمٹانے اور انصاف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اجلاس میں ریجن کے مختلف محکموں اور اداروں میں زیر التوا کیسز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔اجلاس میں صوبائی محتسب حیدرآباد کو عوام کی جانب سے صوبائی اداروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے زیر التوا کیسز کی پیش رفت کے متعلق تمام مذکورہ اداروں نے تفصیلات سے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی...
وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جو نہ صرف موجودہ تعاون کو بڑھائے گی بلکہ جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حل اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کریں گے، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت تجارت، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت اوورسیز، وزارت داخلہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران اس کے رکن ہوں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے نمائندے، پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور سابق سفیر برائے جاپان چوہدری آصف محمود بھی...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت...
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے 17 سینیٹرز نے ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے استعفوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی، تحریک انصاف کی جانب سے تمام استعفے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی استعفے بعد میں آئیں گے۔ سینیٹر علی ظفر کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، احتجاجاً کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ حال ہی میں سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ اعظم سواتی نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں پاکستان کے باقی میچز سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کا رویہ جانبدارانہ تھا، اور انہوں نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحے کی اجازت نہیں دی، جو کھیل کی روح کے منافی سمجھا گیا۔ اسی بنیاد پر پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ اور لیدر ورلڈ پیرس 2025، کا آغاز پیر 15 ستمبر سے پیرس–لے بورجے ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگیا۔ تین روزہ عالمی ٹیکسٹائل جدت اور سورسنگ کا یہ سلسلہ 17 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں فیشن سپلائی چین سے وابستہ صنعت کار اور پیشہ ور افراد شریک ہو رہے ہیں۔اپنے 57 ویں ایڈیشن میں داخل ہوتے ہوئے یہ میلہ سورسنگ، رجحانات کی جانچ اور صنعتی تعاون کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس سال کے فارمیٹ میں فیبرک سپلائرز اور گارمنٹس مینوفیکچررز کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا گیا ہے تاکہ عالمی خریداروں کے لیے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ملک...
یورپی ملک لکسمبرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیگر ممالک کے ساتھ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اعلان کا اطلاق عالمی سطح پر دو ریاستی حل کی حمایت میں ایک قدم کے طور پر کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے بغیر فلسطین کا 2 ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور لکسمبرگ کے وزیراعظم لُک فریڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، قحط اور نسل کشی کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں یورپی ممالک کے پاس فلسطین اور اسرائیل کے...

پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس...
داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی...
یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز لکسمبرگ (سب نیوز)لکسمبرگ بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرلے گا،ایک اور یورپی ملک لکسمبرگ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں وہ بھی دیگر ممالک کی طرح فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان لکسمبرگ کے وزیراعظم لک فریڈن نے اپنے بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران حالات شدید بگڑ چکے ہیں، قحط، نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں۔لکسمبرگ کے وزیراعظم...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، بانی کے پاس اس وقت ایف آئی اے موجود ہے اور سوالات کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے۔ اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، بانی کے پاس اس وقت ایف آئی اے موجود ہے اور سوالات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22 پیسے گھٹ کر 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن متعلقہ ریگولیٹر سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 51 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلسل تیسری مانیٹری پالیسی میں شرح مستحکم رکھے جانے اور دو ہفتوں سے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث منگل کو 29ویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ سیلاب سے سپلائی چینز میں خلل کے باوجود معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہ ہونے کی اطلاعات اور حکومت کی درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خوش کرنے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین شہدا کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہدا کے گھر بھی نہیں گئے،...
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین...
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لیے کوشش نہ کی ہو، پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جارہی ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کررہے ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں دی تھیں مگر روکا گیا، جھوٹے الزامات، سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، سینیٹ انتخابات میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پروپیگنڈا پارٹی میں برقرار ہے،...
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے کے تحت سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور باضابطہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے پارٹی پالیسی کے مطابق سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج میں اپنے تمام سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے آیا ہوں۔” انہوںنے کہاکہ استعفے جمع ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی کے سینیٹرز سینیٹ کی کسی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی تاریخ کا اعلان خیبرپختونخوا جلسہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایاہے کہ امریکی ریاست یوٹامیں مارے جانے والے نسل پرست راہنما اور صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم ٹیلر رابنسن نے انہیں ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا تھا جس میں کرک کو قتل کرنے کا منصوبے سے متعلق بتایا تھا نسل پرستی پر مبنی بیانات اورسوشل میڈیا پرآن لائن پروگرام کے ذریعے متنازع شہرت پانے والے چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کاش پٹیل نے کہا کہ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ٹیلر رابنسن نے ایک تحریری نوٹ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والا ہتھیاروں کا بڑا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی ایک بڑی ڈیل منسوخ کر دی ہے جس کی مالیت تقریباً 70 کروڑ یورو (825 ملین ڈالر) تھی۔ یہ معاہدہ اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری سے متعلق تھا۔یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز واضح طور پر اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی اسلحہ جاتی تجارت پر قانونی پابندی عائد کرے گی۔وزیرِاعظم پیدرو سانچیز کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری خونریزی کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔ “بات بڑوں سے ہوگی” عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm — WE News (@WENewsPk) September 16, 2025 علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ...

ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
الیکشن چوری کیا گیا، ووٹ چوری کی سزا آرٹیکل چھ ہے، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس ریکارڈ پر ہے، جو ججز سچ کے ساتھ کھڑے ہیں وہ قوم کے ہیرو ہیں، توشہ خانہ 2 میں جھوٹے گواہ پیش کرکے وقت ضائع کیا جارہا ہے افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا،علی امین گنڈا پور ، محمود خان اچکزئی وفد کے ہمراہ افغانستان جائیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے...
میڈرڈ: اسپین نے اسرائیلی ہتھیاروں کی ایک بڑی ڈیل منسوخ کر دی ہے جس کی مالیت تقریباً 70 کروڑ یورو (825 ملین ڈالر) تھی۔ یہ معاہدہ اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے ڈیزائن کردہ راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی خرید و فروخت پر مکمل قانونی پابندی عائد کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ 12 SILAM راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری پر مشتمل تھا، جو اسرائیلی پلیٹ فارم PULS پر مبنی ہیں۔ معاہدہ منسوخی کی تصدیق 9 ستمبر کو اسپین کے سرکاری پبلک کنٹریکٹس پلیٹ فارم پر کی...
—فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی...

علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قاضی انور نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قاضی انور کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور ہمارا وزیراعلیٰ ہے، سوشل میڈیا پر غدار کہا جاتا ہے،اگر وہ غدار ہے تو صوبائی حکومت کی اہمیت رہ جاتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت سے میں خودمطمئن نہیں ، عوام کیسے ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم اچھے وکیل ہیں،ان کی ایمانداری پر شک نہیں لیکن سیاسی سمجھ پر شک ہے۔ آسٹریلین کوچ رکی پونٹنگ نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے بڑا حکم دیا اور مبینہ جعلی ڈگری کیس میں 2 عدالتی معاون بھی مقرر کردیے، سنئیر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالتی معاونین میں شامل ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لئے...
سٹی42: سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کا غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف جامع آپریشن جاری، صوئے آصل روڈ پر اس آپریشن کے دوران مختلف غیر قانونی سکیموں کو مسمار کردیا گیا۔ اس کارروائی میں نگرانی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ وَن محمد نفیس نے کی۔ پوش ہاؤسنگ سکیم، اربن فارمز ہاؤسنگ سکیم، اور ہیون فارمز ہاؤسنگ سکیم شامل تھیں جن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا اس کے علاوہ الصفہ ہومز، گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم، حماد گارڈن اور ایگل ہومز میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا گیا۔ مزید برآں، آریئن فلائی اوور کے قریب غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کی بھی نشاندہی کر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد 18سال تک کی ہے، والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈ کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے۔ شباہت علی کا کہنا ہے کہ معمر افراد کے لیے جن کے فنگر پرنٹس...
واشنگٹن: یوٹا کے گورنر اسپینسر کاکس نے کہا ہے کہ چارلی کرک کے قتل کے الزام میں گرفتار ٹائلر رابنسن تفتیشی حکام سے تعاون نہیں کر رہا، تاہم اس کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ واردات کا مقصد سامنے آ سکے۔ گورنر کے مطابق 22 سالہ رابنسن پر منگل کو باضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔ رابنسن اس وقت یوٹا میں حراست میں ہے اور ابھی تک اس نے جرم کا اعتراف نہیں کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رابنسن نے یوٹا ویلی یونیورسٹی کی چھت پر چڑھ کر ایک آؤٹ ڈور تقریب کے دوران دور سے فائر کیا۔ گولی چارلی کرک کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک...

ایشیاکپ : بھارتی کپتان کو مصافحہ سے روکا‘ ریفری‘ ایونٹ ڈائر یکٹر کو ہٹائیں ، مزید میچ نہیں کھیلیں گے : پاکستان : جلدایشن نہ لینے پر ڈائریکٹرپی سی بی برطرف
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے دوران میچ ریفری نے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل خاتون باکسر عالیہ سومرو ملاقات کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-8-6
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن منتخب بلدیاتی قیادت نے تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کے لیے پروجیکٹ بیسڈ لرننگ (PBL) پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے گلبرگ ٹاؤن نے (Tadabbur) تدبر اور یسر (Yusr) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ شراکت داری سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی طرف ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوئیں جن میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، اعزازی صدر تدبر ڈاکٹر معروف بن روف، ڈائریکٹر یسر راجا اویس اللہ، نائب امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے ہائی اسکول میں بچوں کی صحت پر کام کرنے والی 32 سالہ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے نابالغ طالبعلم سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اسپیشلسٹ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 17 سالہ اسٹوڈنٹ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق اورٹیگا نے نہ صرف جنسی تعلقات رکھے بلکہ متاثرہ طالب علم کو دھمکایا کہ وہ یہ راز کسی سے شیئر نہ کرے۔ ملزمہ کو 29 اکتوبر 2025 کو چولا وسٹا کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی جو ممکنہ طور پر پانچ سال قید ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے خاتون کو21 مئی کو گرفتار کیا اور نابالغ کے ساتھ جنسی تعلقات، فحش مقاصد کیلئے ملاقات اور بچے کو خاموش رہنے...
اسپین کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری کے بڑے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں۔ فیصلے کے تحت 825 ملین ڈالر (قریباً 700 ملین یورو) مالیت کے راکٹ لانچر سسٹمز اور 287 ملین یورو کے اینٹی ٹینک میزائل لانچر معاہدے منسوخ کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ معاہدے اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ پلس پلیٹ فارم سے ماخوذ 12 ایس آئی ایل اے ایم راکٹ لانچر سسٹمز اور 168 اینٹی ٹینک لانچر کی خریداری سے متعلق تھے۔ یہ پیشرفت اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے گذشتہ ہفتے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ فوجی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ملاقات نہ کروا کے پارٹی میں تقسیم چاہتی ہے اور ہمارے کچھ لوگ اس ایجنڈے پر ہمارے کچھ لوگ بھی بے وقوف بن جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔ علی امین گنڈا پور نے پولیس سے بات چیت کی مگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہ ملی اور پھر وہیں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کا...
گلگت بلتستان کے ایک شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ گلگت کے ضلع غذر کے رہائشی محمد قیوم خاندرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور قومی لیڈر کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں سنگین خطرات لاحق ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج عمران خان اڈیالہ جیل میں میرے پاس بند ہے، مریم نواز ’بانی تحریک انصاف ملک کی 90 فیصد آبادی کے حمایتی ہیں، اس لیے ان کی زندگی کو لاحق خطرات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ قومی مفاہمت، ملکی خودمختاری، استحکام اور امن سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔‘...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے، گرفتاریاں ہوں گی، 2 سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔
طرابلس: لیبیا کی اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت نے طاقتور مسلح گروپ ’’رداع فورس‘‘ کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدہ کر لیا ہے تاکہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور وقفے وقفے سے ہونے والے جھڑپوں کو ختم کیا جا سکے۔ یہ مذاکرات ترکی کی سہولت کاری سے انجام پائے۔ صدارتی کونسل کے مشیر زیاد دغم نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات بعد میں عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ تاہم لیبیائی نشریاتی ادارے الاحرار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وزارت دفاع کے فوجیوں کو ایک ایسے ہوائی اڈے میں داخل ہوتے دکھایا گیا جو اب تک رداع فورس کے کنٹرول میں تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں نے چار مغربی ہوائی اڈوں بشمول معیتیقہ ایئرپورٹ کی...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کریں۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ابھی اصل جمہوری دور آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنا کام کر دکھایا، میں 5 بار رکن قومی اسمبلی بنا مگر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا،...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے گینگ نے قبول کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صبح تقریباً ساڑھے چار بجے بریلی کے سول لائنز میں پیش آیا، جہاں اداکارہ کے گھر کے باہر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گینگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہندی زبان میں پیغام جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فائرنگ دیشا پٹانی اور ان کی بہن خشبو پٹانی کی جانب سے مذہبی شخصیات کی مبینہ توہین کے ردعمل میں کی گئی۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ...
امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع دیر لوئر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے...
کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت...
نیپال میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس سشیلا کارکی کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعدپارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اورنئے عام انتخابات 5 مارچ 2026کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق، پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر کیا گیا۔ عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اور سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی، تاہم بعد ازاں عوامی دباؤ پر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی اور انہوں نے خود استعفیٰ دے...
انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز جہلم(آئی پی ایس )جہلم کے رہائشی کود ساختہ اور متنازعہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزاکو توہینِ مذہب کے مقدمے میں 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کو ابتدائی طور پر 26 اگست کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر سیکشن 3 مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ضلعی جیل میں قید کیا گیا تھا۔بعد ازاں ایک مذہبی جماعت کے کارکن کی شکایت پر ان کے خلاف...
لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صرف 10 دن میں 70 کلومیٹربند بنایا، اگر یہ بند نہ ہو تا تو جلال پور پیر والا کی 150 ہزار افراد پر مشتتمل آبادی ڈوب گئی ہوتی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی وسطی پنجاب میں ہوئی ہے۔ جلال پور پیر والا میں شدید سیلابی صورت حال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صرف 10 دن میں 70 کلومیٹر بند بنایا اور...
پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپوزیشن ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے اور حکومتی ارکان کو کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پی ٹی آئی ارکان کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں کنوینر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ حکومتی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کے لئے کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے پیش کیے گئے ’نیویارک اعلامیے‘ کی منظوری دے دی ۔ اس قرارداد کے تحت حماس کی شمولیت کے بغیر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی جانب پیش رفت کی کوشش کی گئی ہے۔ اس قرارداد کے حق میں 142 ووٹ آئے جبکہ اسرائیل اور امریکہ سمیت 10 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا، 12 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے متن میں حماس کی مذمت کرتے ہوئے اس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Post Views: 5

نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے جسمانی ریمانڈ دیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم مرزا جہلمی کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔جسمانی ریمانڈ بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا جہلمی کو لے کر روانہ ہوگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
کراچی میں سلسلہ وارثی کے زیر اہتمام سیرت نبوی ﷺ کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عشاقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی۔ گلشن اقبال کے علاقے میں منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں شرکا کی تعداد 5 ہزار سے زائد رہی اور پورا پنڈال لبریز ہو کر ایمان و عشق مصطفیٰ ﷺ کے ولولہ انگیز مناظر پیش کر رہا تھا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی روح پرور تلاوت اور نعت خوانوں کی والہانہ نعتوں سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں کو محبت رسول ﷺ سے مزید منور کر دیا۔ اس تاریخی اجتماع کی سب سے نمایاں جھلک امیر سلسلہ وارثی حضرت...
اے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کامیابی سے تعلیمی اور صنعتی فرق کو کم کرتی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اقرا یونیورسٹی ایچ-9 کیمپس میں کیریئر سروسز آفس نے فخر کے ساتھ اے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کی میزبانی کی ، جو معزز ماہرین تعلیم اور صنعت کے پیشہ ور افراد کا ایک اہم اجتماع ہے ۔ اس تقریب کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنا ، صنعت 4.0 اور اس سے آگے کے دور میں اختراع ، تعاون اور ترقی کو فروغ دینا ہے ۔ کانفرنس میں کلیدی تقریریں ، پینل مباحثے اور انٹرایکٹو سیشن شامل تھے جن میں متعلقہ شعبوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیم کی سربراہ بی بی افزون سمیت پوری کوہ پیما ٹیم کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کوہ پیما ٹیم نے ثابت کردیا ہمت وحوصلہ پہاڑ کی چوٹی سے بالا تر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ Post Views: 7
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)تیل کی عالمی منڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والا سعودی عرب اب توانائی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ مملکت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی بجلی پیدا کرے گا، جبکہ ہدف یہ ہے کہ پچاس فیصد بجلی قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کی جائے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وسیع صحرا تیزی سے سولر پینلز سے ڈھک رہے ہیں۔ 2023 میں جہاں شمسی پیداوار 2585 میگاواٹ تھی، وہیں 2024 میں یہ بڑھ کر 4340 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترقی صرف ماحولیاتی وجوہات کے لیے نہیں بلکہ معاشی طور پر بھی ناگزیر ہے، کیونکہ شمسی توانائی اب دنیا کی سب سے کم لاگت...
سعودی عرب نے توانائی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ تیل پر انحصار کرنے والے اس ملک نے اب اپنے صحراؤں کو سولر پینلز سے ڈھانپنے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو سستی اور ماحول دوست توانائی سے پورا کیا جا سکے۔ اس وقت سعودی عرب میں 4340 میگاواٹ بجلی شمسی ذرائع سے پیدا کی جا رہی ہے، جو 2023 میں 2585 میگاواٹ تھی۔ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (PIF) کی مدد سے ACWA پاور اور آرامکو پاور جیسے ادارے 8.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بڑے منصوبے چلا رہے ہیں، جن میں 1.5 گیگاواٹ سودیر سولر...
اسپین کی وزیرِ کھیل پیلار الیگریا نے اسرائیل پر کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں پر بھی بین الاقوامی کھیلوں میں اُسی طرح پابندی عائد کی جائے جیسے 2022 میں روسی ٹیموں پر کی گئی تھی تاکہ دوہرے معیار کا خاتمہ ہوسکے۔ الیگریا نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں اور نومولود بچوں کی بھوک سے اموات، اسپتالوں کی تباہی اور 60 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد کھیلوں کی دنیا کو بھی ایک واضح مؤقف اپنانا چاہیے۔‘ الیگریا نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک طرف روسی ٹیموں پر مکمل پابندی لگا دی...
BARCELONA: اسپین کی وزیرکھیل پیلر الیگریا نے روس پر 2022 کے بعد عائد کی گئی پابندیوں کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنے مطالبہ کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزیر کھیل پیلار الیگریا نے کہا کہ اسرائیلی ٹیموں پر کھیلوں میں شرکت پر پابندی ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے روس پر 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔ ہسپانوی وزیر نے بین الاقوامی طاقتوں کے دہرے معیار کو اجاگر کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح کرنا اور سمجھنا بہت مشکل ہے کہ یہ دہرا معیار ہے، وہاں وحشیانہ پن ہے، نسل کشی ہو رہی...
آئرلینڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل اگلے سال ہونے والے یورپی ممالک کے موسیقی کے عالمی مقابلے یوروویژن میں شریک ہوا تو وہ اس ایونٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔ آئرلینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت نے اس بات کا اعلان کابینہ میں کئی گھنٹوں کے تبادلہ خیال کے بعد کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور انسانی المیے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی۔ آئرلینڈ کا یہ فیصلہ اب یورپی نشریاتی یونین (EBU) کے پاس توثیق کے لیے جائے گا جس پر جولائی میں رکن ممالک کی جنرل اسمبلی میں بحث بھی کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ آئرلینڈ نے اب تک یوروویژن سنگ کانٹیسٹ...
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے کالا باغ ڈیم سے کی مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے پر تنازعات بڑھانے کا سبب قرار دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنے، ضم اضلاع میں آپریشن کیخلاف اور صوبائی حکومت سے مطالبات پر مبنی قرارداد منظور کی۔ پارٹی قیادت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں ایکشن ان ایڈ اف سول پاور کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا آرٹیکل 245 کی اپیل واپس لی جائے اور مکمل سول اتھارٹی بحال کی جائے۔ خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے بعد درج تمام سیاسی بنیادوں پر بنائے...
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن تھا تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اس موقع پر وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد، اعجاز احمد اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا...
اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجلالپورپیروالا ذوالفقار علی خان کو عہدے سے ہٹادیاگیا،انکی جگہ مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا تعینات کردیاگیا۔مکرم سلطان اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان تعینات تھے،نوٹیفیکیشن کیمطابق ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی کی بنا پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ خیال رہے کہ اس وقت جلالپور پیروالا کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال درپیش ہے،جہاں جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گیلانی بند میں شگاف ڈال دیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر محسن عزیز نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے،سینیٹر اعظم سواتی نے 5 قائمہ کمیٹیوں کے لیے استعفا پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا جو چیئرمین سینیٹ کو ارسال کریں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفا دیا، موجودہ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مسعفی ہو رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا۔ سینیٹر اعظم خان سواتی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے، انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کابینہ کمیٹی، اقتصادی امور،...
9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، کراچی میں بھی صورت حال سنگین، اموات 7 ہوگئیں یہ حادثہ اوباڑو کے قریب جنوبی قائد ملت اسکول کے پاس پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی سیلاب متاثرین کو موضع دراب پور سے ریسکیو کر رہی تھی۔ علی پور میں بھی کشتی حادثہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 10 سے...
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت نے مسز ایلینی پوریکی (یونان کی نامزد سفیر)، مسٹر ریمونڈاس کاروبالیس (یورپی یونین کے نامزد سفیر) اور ڈاکٹر زولتان ورگا (ہنگری کے نامزد سفیر) سے اسناد وصول کیں۔ مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی صدر آصف علی زرداری نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفراء دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی مفاد کے تعلقات کو...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کے تشدد پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے غیر مشروط معذرت کر لی۔ اڈیالہ جیل کے پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر اپنے رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ کی ہدایت پر طیب بلوچ، اعجاز احمد، فیصل حکیم اور غلام رسول قمبر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پرتشدد واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کیخلاف راولپنڈی / اسلام آباد کے صحافی سراپا احتجاج تھے۔ چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی معذرت قبول کرتے ہوئے پی ایف یو جے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور امدادی چیکس تقسیم کیے۔ مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو نیا بند بنانے کی فوری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کوپکا کھانا، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تباہ شدہ گھروں اور مویشیوں کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ سیلابی پانی کی نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نےجانیں بچانے والے...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت اسٹیٹ لائف انشورنس کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو بہترین...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کا دورہ کرے کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان اور جلال پور پیروالا کا فضائی دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے جس سے تباہی اور جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی ہر ممکن...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جلال پور پیروالا کا بھی فضائی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری طرف پنجاب کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، کمالیہ کے چیچہ وطنی روڈ پر شگاف پڑنے سے 2 نوجوان سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کمالیہ میں سیلاب کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع تھا، 18 سالہ مذمل نامی نوجوان شگاف میں گرگئے تو مقامی نوجوان شہباز انہیں بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی تاہم اس دوران دونوں نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے معزز جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم ترین کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ٹیکس کا سارا بوجھ آخرکار صارف اور عوام پر آتا ہے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا انکم ٹیکس قانون کی شقیں آئین کے مطابق ہیں۔ عدالت انکم ٹیکس قانون کو آئین کے تناظر میں دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے ایف بی آر کا بغیر مہلت ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ...
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان کا یہ دوسرا دورہ ہے، انہوں 3 ستمبر کو بھی ملتان کا دورہ کیا تھا۔ مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری وزیر اعظم شہباز شریف کی...
1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی سینما کی تاریخ کا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فائٹ سین کے دوران اداکار پُنیت اسر کے ساتھ ایک غلط ٹائمنگ کے باعث امیتابھ بچن میز کے کنارے سے ٹکرا گئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔ امیتابھ بچن کو شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو "کلینکلی ڈیڈ" قرار دے دیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن نے امید نہیں چھوڑی اور شوہر...
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "یہ پورے خطے کے لیے پیغام ہے۔" خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔...
اسلام آباد: عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ ابتدائی طور پر موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں سماعت کے دوران گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کے آغاز میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزم عدالت میں پیش ہو تو وارنٹ منسوخ کر دیے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ ملزم کو پیش کریں،...