شبلی فراز کی خالی نشست پر ووٹنگ جاری، پی ٹی آئی میں اختلاف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل اسلام آباد میں جاری ہے۔
پہلا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان اللہ نے کاسٹ کیا، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
خرم ذیشان کے کورننگ امیدوار عرفان سلیم نے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیے، جس سے انتخابی عمل مزید دلچسپی اختیار کر گیا ہے۔
ایوان میں اس وقت پی ٹی آئی کے 92 ممبران اور اپوزیشن کے 49 ممبران موجود ہیں، جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے 4 ارکان نے آج کے انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یا د رہے کہ یہ نشست سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جنہیں الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد کے باعث نااہل قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نیب ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کیلئے خصوصی نشست‘ آگاہی واک میں شرکت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈکوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کے لئے ایک خصوصی تعارفی اور معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا یہ بچے نیب راولپنڈی کی جانب سے منعقدہ انسدادِ بدعنوانی آگاہی واک میں بھرپور شریک ہوئے تھے۔ تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب،سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادرشاہ، نیب ہیڈکوارٹرز کے ڈی جیز اور سینئر افسران بھی شریک تھے جنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور نیب کی نوجوانوں سے متعلق آگاہی مہم کو سراہا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان (ہلال امتیاز) نے بھی تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کے جذبے، نظم و ضبط اور بدعنوانی کے خلاف مہم میں شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں ایمانداری، دیانت اور جوابدہی کا شعور اجاگر کرنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین نیب نے بچوں کو تعلیم میں محنت، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور مثبت کردار اپنانے کی تاکید کی، انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی آمد سے ہمارے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ نیب کا یہ آڈیٹوریم اس سے پہلے اتنا خوبصورت کبھی نہیں لگا۔ بدعنوانی کیخلاف جنگ کی اس ہفتہ وار آگہی مہم کا سلسلہ ان بچوں کو مدعو کئے بغیر مکمل نہیں ہونا تھا۔ نیب پاکستان بھر میں نوجوانوں کے ساتھ آگاہی اور شفافیت کے فروغ کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ سی او او پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان (ہلال امتیاز) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کی صور ت میں اللہ پاک نے انہیں ایک اہم مشن سے نوازا ہے۔ اس ادارے میں یتیم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔