پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کو ہر صورت ہر ممبر سپورٹ کرے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ خرم ذیشان بانی کی ہدایت پر سینیٹ کا امیدوار ہے، تمام اراکین مل کر خرم ذیشان کو کامیاب بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق 7 بجے شروع ہونے والا اجلاس تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کو ہر صورت ہر ممبر سپورٹ کرے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ خرم ذیشان بانی کی ہدایت پر سینیٹ کا امیدوار ہے، تمام اراکین مل کر خرم ذیشان کو کامیاب بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر بھی راہنمائی دی گئی، اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر گیمز پوری ہے، اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل تمام اراکین کو الیکشن میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں پی ٹی آئی گیا کہ
پڑھیں:
لاہور میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
فائل فوٹولاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم نے ایک ماہ قبل ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانا برکی میں درج کروائی تھی۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا کہ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔