پشاور جلسے میں کارکن نہ لانے پر پی ٹی آئی کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: تحریک انصاف نے 7 دسمبر کو پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، اس جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔
پارٹی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عہدیدار پارٹی کے احکامات پر عمل درآمد میں ناکام رہے اور متعلقہ اراکین کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچانے میں بھی کامیاب نہیں ہوئے، شوکاز نوٹس میں تمام اراکین کو تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تسلی بخش وضاحت نہ دینے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوٹس کے اجرا کے بعد کئی ضلعی عہدیداروں نے استعفیٰ پیش کر دیا ہے، جس سے پارٹی میں داخلی اختلافات اور تنازعات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ کارروائی اس بات کا اشارہ ہے کہ پارٹی مرکزی قیادت ضابطہ اور ذمہ داری کی پابندی کو یقینی بنانے میں سنجیدہ ہے اور جلسوں میں ناکامی پر سخت ایکشن لینے سے گریز نہیں کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کاعبدالصمد اچکزئی کی 52ویں برسی کی تقریب کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-4-16
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 52 ویں برسی کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب میں ایک پروقار تعزیتی سیمینار کا انعقاد سندھ زون صوبائی صدر سلیم خان ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سٹیج کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم خان کاکڑ نے ادا کی۔ تقریب میں پشتونخوامیپ رہنماؤں کے علاوہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی، جمعیت علماء اسلام شیرانی، مجلس وحدت المسلمین اور حیدرآباد بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی اور خان شہید کی سیاسی، سماجی اور جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سیمینار سے پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سلیم خان ترین، ضلعی صدر اکبر یوسفزئی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اصغر قریشی صاحب۔ مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی نائب صدر مولانا نور حسن ۔ جمعیت علماء اسلام شیرانی ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرحیم صدیقی ۔ وکلا بار کے ایڈوکیٹ محمد حسین خان۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری آزاد خان خلجی۔ فضل آشنا نے خطاب کیے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے قومی سیاست میں اپنی عظیم جدوجہد، اصولی مؤقف اور بے مثال قربانیوں سے ایک روشن اور تاریخ ساز باب رقم کیا۔ ان کی جدوجہد محکوم اقوام کے جمہوری حقوق، آئینی بالادستی اور انسانی آزادیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خان شہید کے افکار اور جدوجہد کو آگے بڑھانا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت تمام جمہوری قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔