علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف کارروائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
عدالت کے حکم پر نادرا نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا، جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں کو سرکلر جاری کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کے دوران نادرا کے چیئرمین نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالتی احکامات کے مطابق باضابطہ طور پر بلاک کر دیے گئے ہیں۔
عدالت میں گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کے خلاف احکامات پر بھی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ملک کے تمام بینکوں کو جاری کیے گئے سرکلر کے بعد ان کے نام پر موجود تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری چھٹی مرتبہ جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی انہیں بارہا طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں، جس کے بعد عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علیمہ خان کے
پڑھیں:
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔
عدالتی ذرائع نے کہا کہ چئیرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ کل 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوگی۔
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت نے بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاوٴنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی کل پیش ہوگی۔
کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کرینگے۔
علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے،ان کے چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔