پی ٹی آئی قیادت کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کی سلمان اکرم راجا ، علی ظفر کی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں
دونوں لسٹوں میں ایک ایک نام کا فرق ، فہرست مرتب کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی
پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ عمران خان سے ملاقات کی بھی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق جیل ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی ، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے علی ظفر کے جاری لسٹ پر ایک اور لسٹ جاری کردی۔دونوں لسٹوں میں ایک ایک نام کا فرق ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: علی ظفر
پڑھیں:
موسمیاتی اقدامات اب اختیار کا نہیں بقا کا تقاضا بن چکے ہیں: مصدق ملک
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی اقدامات اب اختیار کا نہیں بقا کا تقاضا بن چکے ہیں۔ فطرت اپنے اصولوں کے مطابق چلتی ہے۔ اگر ہم اس کے ساتھ ناانصافی کریں تو فطرت متاثر نہیں ہوتی لیکن اس ناانصافی کی پوری قیمت ہمیں چکانی پڑتی ہے۔ انہوں نے پاکستان جیسے موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی بڑھتی ہوئی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لچک میں اضافہ، موسمیاتی موافقت اور منصفانہ عالمی مالی معاونت وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (UNEA-7)کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔