اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سابق ایم این اے محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت نااہل ہے،واضح نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اب کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مصالحت کی بات کرے ورنہ شرمندگی ہوگی، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،جھگڑوں کو پس پشت ڈال کر ایک سمت پر چلنا چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے بات کرنی پڑے گی، رویے تبدیل کرنا ہوں گے، بڑے عرصے کے بعد پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کرچل رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب کی باتیں تو ہوئیں عملاً احتساب نہیں ہوا، فیض حمید کو 14 سال کی سزا سنائی گئی، ایسا طریقہ اپنایا گیا جو پاکستان کی فوج کے لیے بھی مشکل تھا۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اب ایک سمت دینی ہے، جھگڑوں کو پس پشت ڈال کر ایک سمت پرچلنا چاہیے، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنھوں نے تحریک انصاف کےلیے 22 سال جدوجہد کی وہ پارٹی چھوڑ گئے یا سائیڈ پر ہو گئے۔

محمود مولوی نے کہا کہ فوجی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے،فیض حمید کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا چاہیے کہ ہم کس راہ پر چلیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، نئے انتظامی یونٹ بننے چاہئیں تاکہ ترقی ہو۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کلثوم فرمان تحریک انصاف ویمن ونگ گلگت بلتستان کی صدر، ساجدہ صداقت جنرل سیکرٹری مقرر

کلثوم فرمان کا تعلق سکردو سے ہے، وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں۔ ساجد صداقت کا تعلق استور سے ہے اور وہ کافی عرصے سے سیاست میں متحرک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن اسمبلی کلثوم فرمان کو تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صدر مقرر کر دیا جبکہ ساجدہ صداقت کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ویمن ونگ سنٹرل سیکرٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کلثوم فرمان کا تعلق سکردو سے ہے، وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں۔ ساجد صداقت کا تعلق استور سے ہے اور وہ کافی عرصے سے سیاست میں متحرک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امجد ایڈووکیٹ کا بیان اعتراف جرم ہے، اسٹیبلشمنٹ جواب دے، تحریک انصاف
  • عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو نااہل کہہ دیا
  • پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجود قیادت نااہل ہے:عمران اسماعیل
  • کلثوم فرمان تحریک انصاف ویمن ونگ گلگت بلتستان کی صدر، ساجدہ صداقت جنرل سیکرٹری مقرر
  • بھارتی پارلیمنٹ حملہ 2001: سیاست، انصاف اور مشکوک بیانیے کی کہانی
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان تحریکِ انصاف کا تبصرے سے گریز
  • کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ ضیاء اللہ
  • فیض حمید کا نام تحریک انصاف کے طویل دھرنے میں سرگوشیوں میں آتا رہا
  • پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار، تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ‘ سردار سلیم حیدر