پیر جماعت علی شاہ کا عرس، نارووال میں یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریفؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع نارووال میں یکم نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عرس کے موقع پر علی پور سیداں شریف میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے زائرین کے لیے کھانے پینے، وضو، قیام و طعام اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
قرآن خوانی، نعت خوانی اور روحانی محافل کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما و مشائخ حضرت پیر سید جماعت علی شاہؒ کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔
سیکیورٹی اور لازمی خدمات
عرس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے باوجود لازمی خدمات جیسے اسپتال، ایمرجنسی سروسز، پولیس اور میونسپل عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا رہے گا۔
عوام سے تعاون کی اپیل
ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور امن و نظم برقرار رکھنے میں مدد دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ کا پیغام اتحاد، امن اور بھائی چارے کا ہے، جسے آج کے دور میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیر جماعت علی شاہ عام تعطیل عرس نارووال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیر جماعت علی شاہ عام تعطیل نارووال جماعت علی شاہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے تین ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔
شہری پر جھوٹا مقدمہ، ایس ایس پی سمیت 4 پولیس افسر ہٹانے کا حکم
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔