کے پی: سینیٹ ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر سینیٹ کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان نے جیت لیا۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے، جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حوالے سے پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔
ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل تھے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی خالی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 بجے سے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔
سینیٹ کی اس نشست پر 3 امیدواروں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کی کل تعداد 145 ہے، سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کیلئے 73 ووٹ درکا ہیں، حکومتی اراکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن ممبران 53 ہیں۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔