ویب ڈیسک:ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا نے اعلان کیا ہے کہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریف کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر یکم نومبر بروز ہفتہ ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔عرس مبارک کے موقع پر علی پور سیداں شریف میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، جہاں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کے لیے پہنچیں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ملکی ذخائرمجموعی طور کم ہو کر 19.
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے عملے کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی جا چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، عرس کے دوران قرآن خوانی، نعت خوانی، اور روحانی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی کے دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ زائرین کے لیے کھانے پینے، وضو اور قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا سرگودھا کا دورہ ؛پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی پراجیکٹ کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور امن و نظم برقرار رکھنے میں مدد دیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ کا پیغام اتحاد، امن اور بھائی چارے کا ہے، جسے آج کے دور میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ضلعی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے باوجود لازمی سروسز جیسے اسپتال، ایمرجنسی سروسز، پولیس اور میونسپل عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا رہے گا تاکہ عوامی سہولت متاثر نہ ہو۔
بہار الیکشن پر اثرانداز ہونے کیلئے بھارتی فوجی مشقیں، پاکستان ہمہ وقت تیار
اس طرح یکم نومبر کو نارووال بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی کے عرس پاک کی تقریبات منائی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حضرت پیر سید جماعت علی شاہ کے موقع پر
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔