مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر و اراکین کا بگروٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
مرکزی وفد نے گزشتہ دنوں سی پی او آفس کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بگروٹ کے بے گناہ شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر سید شرف الدین کاظمی کی سربراہی میں کابینہ کے وفد نے بگروٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے انجمن امامیہ بگروٹ، بگروٹ کے عمائدین اور بگروٹ یوتھ کے نمائندگان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔ عمائدینِ بگروٹ نے اپنے علاقے کے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ مرکزی وفد نے گزشتہ دنوں سی پی او آفس کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بگروٹ کے بے گناہ شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ملت تشیع کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ مزید برآں، وفد نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ واقعے کے بعد ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ مرکزی انجمن امامیہ نے حکومت اور انتظامیہ سے ان مجرموں کی فوری گرفتاری اور علاقے میں قیامِ امن اور عدل کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا پُرزور مطالبہ کیا۔ آخر میں صدر مرکزی انجمن امامیہ نے کہا کہ انجمن امامیہ ہمیشہ امن، وحدت اور انصاف کی داعی رہی ہے اور آئندہ بھی اسی موقف پر قائم رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی انجمن امامیہ وفد نے
پڑھیں:
مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ
شرکاء نے دونوں عوامی نمائندگان کی قومی، ملی اور عوامی مسائل پر جرات مندانہ پارلیمانی کردار اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل دور میں ان کی استقامت اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کی جانب سے سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے اعزاز میں پانچ سالہ پارلیمانی مدت کی تکمیل پر سکردو میں ایک پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کے صدر و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے کی، جبکہ تنظیمی مسئولین اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں عوامی نمائندگان کی قومی، ملی اور عوامی مسائل پر جرات مندانہ پارلیمانی کردار اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل دور میں ان کی استقامت اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سخت ترین حالات میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے اراکین اسمبلی نے اصولی سیاست کا علم بلند رکھا اور ایوان کے اندر مزاحمتی اور موثر اپوزیشن کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے باصلاحیت، دیانت دار اور عوام کا درد رکھنے والے نمائندے دیگر حلقوں سے بھی منتخب ہوں تو وسائل کے تحفظ، خطے کی حقیقی ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ آخر میں سابق ممبران اسمبلی نے حوصلہ افزائی پر مجلس علماء مکتب اھلبیت بلتستان کے مسئولین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔