سابق نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ کی خدمت میں خیرسگالی اور تعاون کا پیغام پیش کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام میں آغا راحت حسین الحسینی کی دور اندیش قیادت، رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل کی مرکزی انجمن امامیہ دفتر آمد، اس موقع پر قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان، آغا سید راحت حسین الحسینی اور صدر مرکزی انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی نے مہمان کا استقبال کیا۔ سابق نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ کی خدمت میں خیرسگالی اور تعاون کا پیغام پیش کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام میں آغا راحت حسین الحسینی کی دور اندیش قیادت، رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا صاحب نے ہر دور میں امن، ہم آہنگی اور بین المسالک بھائی چارے کے فروغ کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے، اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر راحت حسین الحسینی نے سابق نگران وزیر اعلیٰ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام کے لیے تمام مکاتبِ فکر اور طبقاتِ فکر کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر افضل جیسے باکردار اور مخلص افراد کی کاوشیں معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نیک شگون ہیں۔ صدر مرکزی انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی نے بھی اس موقع پر کہا کہ انجمن امامیہ ہمیشہ سے امن، اتحاد اور اخوت کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں پائیدار امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق نگران وزیر اعلی کہ گلگت بلتستان میں مرکزی انجمن امامیہ راحت حسین الحسینی میر افضل کے قیام کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

معدنیات لیز اور ٹیکسز کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم روندو

مجلس وحدت المسلمین روندو کے صدر مولانا محمد اسحاق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں اور معدنیات سے وابستہ افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ایک تاریخی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین روندو کے صدر مولانا محمد اسحاق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں اور معدنیات سے وابستہ افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ایک تاریخی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک صرف معدنیات تک محدود نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے مجموعی سیاسی، معاشی اور عوامی حقوق کے لیے ایک ہمہ گیر عوامی جدوجہد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے بنیادی مطالبات میں منرلز ڈیپارٹمنٹ کا خاتمہ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا خاتمہ، گلگت بلتستان سے تمام ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ، غیر قانونی لیز کی منسوخی اور منرلز ایکٹ 2024ء کا خاتمہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک عوام کے معاشی استحصال کے خاتمے اور خطے کے وسائل پر مقامی عوام کے حقِ ملکیت کے تحفظ کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔ مولانا محمد اسحاق نے مزید کہا کہ ان شااللہ یہ تحریک صرف معدنیات نہیں بلکہ بجلی، زلزلہ متاثرین اور تمام بنیادی عوامی حقوق کے حصول کی تحریک بنے گی، جو آخرکار گلگت بلتستان کی حقیقی سیاسی و معاشی خودمختاری کی بنیاد ثابت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کے2 حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ
  • مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر و اراکین کا بگروٹ کا دورہ
  • سکردو، جشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں تقریب
  • اختیارت منجمد ہونے کے بعد بہت " ریلیکس" محسوس کر رہا ہوں، وزیر بلدیات گلگت بلتستان
  • معدنیات لیز اور ٹیکسز کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم روندو
  • اختبارات منجمد ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا غیر ملکی دورہ کھٹائی میں پڑ گیا
  • گلگت بلتستان حکومت کے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع
  • آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان  
  • آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کانشترمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات