افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سرزمین سے درآندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہئے، دہشت گردی پر پاکستان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوئی ہم طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے، افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں، کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کردے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے ، دہشتگردی روکے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں ، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، کالعدم ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو، پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہورہی ہے ، سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے ، جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا ، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ترجمان پاک فوجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے تو یہی سہی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے اگر ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پورے خلوص سے کوشش کی کہ پاکستان اور افغانستان امن اور سکون سے رہیں لیکن اگر طالبان نے اپنی لگام دلی کے حوالے کردی ہے تو پھر مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، افغانستان کے کافی اندر جاکر بھی جواب دینا پڑا تو دیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے، طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی حملہ کریں گے، اب دوا کوئی نہیں ہے، دعا ہی کی جاسکتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اندیشہ ہے طالبان افغانستان کو ماضی میں دھکیل رہا ہے، طالبان ریاست کے تشخص کے عادی نہیں ہیں، کابل حکومت میں کوئی ایسا موجود نہیں جو ریاست کی وضاحت کرے۔
 وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے