پنجاب اسمبلی کے 33ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء پیش ہو گا، اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب لوکم ہائیرنگ بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہو گا، اجلاس میں پوسٹ بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے 33ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس 27 اکتوبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ محکمہ ریونیو اجلاس میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، ارکان اسمبلی ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی۔ اجلاس میں پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈینینس 2025ء پیش ہو گا، اجلاس میں پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی بل 2025ء پیش ہو گا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء پیش ہو گا، اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب لوکم ہائیرنگ بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہو گا، اجلاس میں پوسٹ بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا، ارکان اسمبلی اجلاس میں اہم نوعیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہو گا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب 2025ء پیش ہو گا
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔
علی امین گنڈاپور اور دیگر کےخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔