City 42:
2025-12-10@07:05:22 GMT

 محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا 38 ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

راؤ دلشاد: محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) نے صوبے کے 24 اضلاع میں 38 ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس حوالے سے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمے کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکٹرانک ٹول کلیکشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے گاڑیوں کی خودکار ویریفکیشن اور شفاف ریونیو کلیکشن ممکن ہو گی۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اٹک، بہاولپور، خوشاب، گجرات، چکوال، سرگودھا، مری، اوکاڑہ، لیہ، لودھراں، ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی، نارووال، حافظ آباد، خانیوال، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، وہاڑی اور گوجرانوالہ کے ٹول پلازے مرحلہ وار ڈیجیٹل کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ٹرانسپورٹ سسٹم میں شفافیت، رفتار اور جدیدیت لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
 

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحاتی ایجنڈے میں وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مربوط اقدامات سے آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی کامیاب تکمیل ممکن ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی، ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کی گئے جبکہ آئی ایم ایف نے حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی مضبوط معاشی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ کوششیں معیشت کے استحکام میں اہم قرار دیا۔ سیلابی صورتحال کے باوجود فوری عالمی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

پاکستان کے مالیاتی اور بیرونی شعبے کے مستحکم بفرز نے بحران سنبھالنے میں مدد دی اور مضبوط معاشی نظم و نسق نے ملک کو بڑا جھٹکا برداشت کرنے کے قابل بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ کا محکمہ عمارتی بے قاعدگیوں کا اڈہ بن گیا
  • آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے
  • پورے لاہور میں بسنت منائی جائیگی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
  • وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف اراضی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا
  • جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ کو علیحدہ کرنے کا قانونی مسودہ انسپیکشن کمیٹی پہنچ گیا، اجلاس جمعہ کو طلب
  • وزیراعلیٰ پنجاب، تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی، کیمروں کی تنصیب کا حکم
  • نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، صہیب عمار صدیقی
  • کراچی، منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • فیصل آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں