وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس

اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور

حالیہ ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر شرکاء کا اظہارِ افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا،

اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن… pic.

twitter.com/2we5PTi9AL

— PTI (@PTIofficial) October 25, 2025

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے ہنگو بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے دعا اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ امن جرگے کا مقصد دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی، جبکہ جدید آلات، تربیت اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے، تاہم ابھی تک کابینہ تشکیل نہیں دی، ان کا مؤقف ہے کہ وہ عمران خان سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی کا چارسدہ جلسے سے خطاب

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دو مرتبہ اڈیالہ جیل تشریف لا چکے ہیں، لیکن ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل امن جرگہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل امن جرگہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی سہیل ا فریدی فیصلہ وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز سہیل ا فریدی اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

تصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمےکے لیےکوشش کررہے ہیں، 2022ء سے اب تک خیبر پختونخوا میں بدامنی دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پولیس فوج کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، سی ٹی ڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ پولیس ہماری ہے، فوج ایف سی دیگر سیکیورٹی اداروں نے قربانیاں دی ہیں، ان کی محنت کی وجہ سے 2018 سے 2022 تک صوبے میں امن رہا۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے گا، تو وہ پائیدار ہوگی، یہ چیز ہم سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی 
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشیان کے برادر نسبتی کے گھر پر فائرنگ
  • خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
  • خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار
  • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات مل گئے
  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: پاکستان کے مفاد میں فیصلوں کا ساتھ دیں گے
  • کہتے ہیں خیبرپختونخوا  سیکیورٹی  معاملات  پر  سنجیدہ نہیں ، ہمارا  قصور نہیں،  آپ  اپنی  پالیسیاں تبدیل کریں، سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
  • پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ